خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 419 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 419

خطبات ناصر جلد دہم ۴۱۹ خطبہ نکاح ۱۲ راگست ۱۹۶۸ء ہوئے ، جہاں پلے بڑھے، جہاں کے ماحول کی عادتیں اچھی یا بری پڑیں اس اپنے سارے ماحول کو کاٹ کے اور ایک دوسرے ماحول کو اچھا سمجھ کے صداقت پر قائم سمجھ کر قبول کر لینا یہ کوئی معمولی بات نہیں۔بڑی ذہنی کشمکش میں نو احمدی گذرتے ہیں جو ہمارے پیدائشی احمدی ہیں ان کو اس کشمکش کا پتہ نہیں۔ابھی پرسوں ہی ہماری نو احمدی ڈین کا مجھے خط ملا وہ بڑی مخلص ہے ابھی ایک سال نہیں اس کی عمر احمدیت اور اسلام میں لیکن اللہ تعالیٰ نے دل اس کا بدل دیاطیبہ اس کا نام ہے بڑی دعائیں کرنے والی سچی خوا میں دیکھنے والی۔اپنے اس خط میں اس نے لکھا ہے کہ میں نے دوڈ مینش عورتوں کو تبلیغ کی اور میں نے انہیں کتابیں بھی پڑھائی ہیں اور اس وقت وہ اس ذہنی کشمکش میں مبتلا ہے جس میں میں بھی مبتلا رہی ہوں اپنے وقت میں اور اس واسطے میں اس کی حالت کو سمجھتی ہوں تو آپ دعا کریں اللہ تعالیٰ اس کو ہدایت قبول کرنے کی توفیق عطا کر دے بڑا اہم قدم ہے۔ایک دنیا سے دوسری دنیا میں جانے کا سوال پیدا ہوتا ہے تو یہ ہمارے دولہا میاں آج کی تقریب کے جو ہیں ان کو تبلیغ کا بڑا شوق ہے اور پیچھے پڑتے ہیں محبت اور پیار سے۔یہ نہیں کہ دھکا دے کر ہم نے کسی کو اپنے دائرہ میں لے کر آنا ہے دل کا تعلق ہے دل بدلنا چاہیے لیکن بعض احمدی یہ بھی غلطی کرتے ہیں کہ ایک دوست بنایا اس کو کچھ باتیں بتا ئیں اور پھر مہینے بعد یا چھ مہینے یا سال بعد اکتا گئے کہ یہ تو کچھ تو جہ نہیں کرتا حالانکہ کئی آدمی جو ہمارے نئے احمدی ہوتے ہیں اس پر اگر کوئی تھیسز لکھے ایم ایس سی یا ایم اے کے بعد۔تو اس کو پتہ لگے گا کہ ایک آدمی وہ ہے جس نے پندرہ سال تبلیغ سنی اور پھر وہ احمدیت میں داخل ہوا کسی نے دس سال تبلیغ سنی کسی نے پانچ سال سنی۔تو ہر ایک اپنی طبیعت اور ماحول کے لحاظ سے یہ انتہائی اہم فیصلہ اپنی زندگی کا کرتا ہے کہ اپنے رشتہ داروں سے علیحدہ، اپنے ماحول سے علیحدہ، اپنی عادتوں سے علیحدہ عادتیں بھی چھوڑنی پڑتی ہیں اور جن چیزوں کی مثلاً کھانے کی اس کو بچپن سے عادت پڑی ہے وہ چھوڑنے پڑتے ہیں۔اس کے علاوہ عام عادتیں جو سوسائٹی کی ہیں۔مثلاً ان لوگوں کو شراب پینے کی عادت ہے ٹھیک ہے بعض لوگ شراب نہیں پیتے یہ ٹھیک ہے کہ بعض لوگ ان میں سے سگریٹ نہیں پیتے یہ ٹھیک ہے کہ بعض لوگ گوشت بھی نہیں کھاتے۔