خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 415
خطبات ناصر جلد دہم ۴۱۵ خطبہ نکاح ۲۸ جولائی ۱۹۶۸ء شادی کے بعد بھی اللہ ہر دو کو خدمت دین کی توفیق عطا کرتا رہے خطبہ نکاح فرموده ۲۸ جولائی ۱۹۶۸ء بمقام ربوہ خطبہ نکاح بعد نماز مغرب محترم سید زمان علی شاہ صاحب بخاری کی صاحبزادی سیدہ منصورہ بیگم صاحبہ کا نکاح مکرم سید منیر احمد صاحب باہری واقف زندگی کے ہمراہ بعوض مبلغ ایک ہزار روپیہ کا اعلان فرمایا۔حضور انور نے خطبہ مسنونہ کے بعد فرمایا:۔دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ یہ رشتہ ہر دو خاندانوں کے لئے با برکت کرے۔سیدہ منصورہ ذہنی لحاظ سے ایک واقفہ ہیں اور وقف کا شوق رکھنے والی اور تبلیغ بڑی کرنے والی ہیں۔خدا کرے کہ شادی کے بعد بھی ہر دو کو اللہ تعالیٰ خدمت دین کی زیادہ سے زیادہ تو فیق عطا کرتا رہے۔اس کے بعد حضور انور نے ایجاب وقبول کروانے کے بعد دعا فرمائی۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )