خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 393
خطبات ناصر جلد دہم ۳۹۳ خطبہ نکاح یکم مارچ ۱۹۶۸ء احمدی بچیوں اور بچوں کے درمیان طے پانے والے رشتے خوشی کا باعث ہیں خطبہ نکاح فرموده یکم مارچ ۱۹۶۸ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز عصر تین نکاحوں کا اعلان فرمایا۔ا۔عابدہ بنت نیاز محمد صاحب لاہور کا عبد القادر صاحب ولد محمد مقیم صاحب سے۔-۲۔امۃ الواحد بنت گیانی واحد حسین صاحب کا محمد رشید صاحب جاوید ولد بابو محمد امین صاحب سے۔۳- بشری صدیقہ بیگم بنت سید محمد اقبال شاہ صاحب کا امین اللہ خان صاحب سالک ولد عبدالمجید خاں صاحب سے۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔یوں تو سب رشتے ہی جو احمدی بچیوں اور بچوں کے درمیان طے پائیں وہ ہم سب کے لئے خوشی کا باعث ہوتے ہیں لیکن آج جن تین نکاحوں کے اعلان کے لئے میں کھڑا ہوا ہوں۔وہ تینوں ہی کسی نہ کسی رنگ میں خصوصیت رکھتے ہیں ( کم از کم میرے لئے )۔ایک نکاح اس نہایت ہی عزیزہ بچی کا ہے جس کے والد ہماری جماعت سے تعلق نہیں رکھتے اور اس نے بڑے استقلال کے ساتھ اور کافی مخالفت کے باوجود احمدی رشتہ کو پسند کیا اور اسی پر مصر رہیں۔اللہ تعالیٰ نے اپنی طرف سے احمدی رشتہ ایسا مہیا کر دیا ہے جس رشتے کو ان کے والد