خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 389 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 389

خطبات ناصر جلد دہم ۳۸۹ خطبہ نکاح ۲۹ جنوری ۱۹۶۸ء خوف خدا پیدا کرنے کے لئے یہی کافی ہے کہ وہ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ ہے خطبه نکاح فرموده ۲۹ جنوری ۱۹۶۸ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز مغرب وعشاء مندرجہ ذیل بچیوں کے نکاحوں کا اعلان فرمایا۔۱۔عشرت نساء صاحبہ ۲ بلقیس اختر صاحبه ۳۔رشیدہ سلطانہ صاحبہ ۴ - مبارکه بیگم صاحبہ ۵۔نصرت محموده صاحبه خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا :۔اللہ تعالیٰ کا خوف دل میں پیدا کرنے کے لئے یہی کافی ہے کہ ہمارا خدا خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ (الحشر : ۱۹) ہے۔اس سے ہر چیز خواہ ہم اسے کتنا ہی پوشیدہ کر یں پوشیدہ نہیں رہ سکتی۔اس لئے ہمیں اسے ناراض کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی ناراضگی سے بچائے۔آمین از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )