خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 381
خطبات ناصر جلد دہم ۳۸۱ خطبہ نکاح ۹؍ دسمبر ۱۹۶۷ء اللہ اس رشتہ کو ہر دو خاندانوں کے لئے مبارک کرے خطبہ نکاح فرموده ۹ / دسمبر ۱۹۶۷ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز مغرب عزیزہ حلیمہ بشری بنت مکرم مولوی محمد حفیظ صاحب بقا پوری مدیر ہفت روزہ بدر قادیان کا نکاح ہمراہ مکرم را نا محمد ارشد صاحب ابن مکرم را نا محمد عبد اللہ صاحب بہاولپور پروفیسر گورنمنٹ پولی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کراچی بعوض مبلغ پانچ ہزار پانچ صد روپیہ پڑھا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔جس نکاح کے لئے میں اس وقت کھڑا ہوا ہوں وہ عزیزہ حلیمه بشری بنت مولوی محمد حفیظ صاحب بقا پوری حال ساکن قادیان کا ہے جو عزیز مکرم محمد ارشد صاحب ایم۔ایس۔سی ابن مکرم را نا محمد عبد اللہ صاحب کے ساتھ ۵۵۰۰ روپیہ مہر پر قرار پایا ہے۔عزیزہ حلیمہ بشری کے والد قادیان میں خدمت دین اور خدمت احمدیت میں چوبیس گھنٹے مصروف ہیں اس لئے ان کا حق ہے کہ ہم ان کے لئے ، ان کے خاندان کے افراد کے لئے اور اگر ان کے خاندان کے افراد کے رشتے ہوں تو ان کے بابرکت ہونے کے لئے دعا کریں۔سو آپ اب بھی دعا کریں اور بعد میں بھی دعا کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ اس رشتہ کو ہر دو خاندانوں کے لئے مبارک کرے۔یہ رشتہ ان کے لئے خوشیاں لانے والا اور ان کے دل اور روح کو سکون پہنچانے والا ہو۔