خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 357 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 357

خطبات ناصر جلد دہم ۳۵۷ خطبہ نکاح ۶ را پریل ۱۹۶۷ء رب خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ ہے وا کوئی چیز اس سے پوشیدہ نہیں خطبہ نکاح فرموده ۶ را پریل ۱۹۶۷ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز عصر عزیزہ رضیہ خانم بنت مکرم ملک محمد اسماعیل صاحب ذبیح کا نکاح ہمراہ مکرم عبد الصمد صاحب طاہر ابن مکرم عبدالرحیم صاحب عادل لاہور بعوض چار ہزار روپیہ مہر پڑھا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اگر انسان کو اس بات کی حقیقی معرفت اور پہچان اور شناخت ہوجائے کہ اس کا ربّ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ (الحشر : ۱۹) ہے کوئی چیز اس سے پوشیدہ نہیں۔وہ ہر بات کو ، ہر خیال کو اور ہر چیز کو جاننے والا اور اس سے باخبر ہے تو وہ ہر قسم کے گناہ اور فساد سے محفوظ ہوجاتا ہے خواہ وہ گناہ اپنے رب کے حقوق کے متعلق ہوں خواہ وہ گناہ حقوق العباد سے تعلق رکھنے والے ہوں اور خواہ وہ ان گناہوں میں سے ہوں جو میاں بیوی کے رشتہ کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں۔اس معرفت کے بعد اور اس پہچان کے بعد انسان خدا تعالیٰ کی ناراضگی سے محفوظ ہو جاتا ہے۔خدا کرے کہ ہم سب اس نکتہ کو یادرکھیں اور خدا تعالیٰ کی ناراضگی سے محفوظ رہیں۔اس کے بعد حضور انور نے ایجاب و قبول کرایا اور حاضرین سمیت لمبی اور پرسوز دعا فرمائی۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )