خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 319 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 319

خطبات ناصر جلد دہم ۳۱۹ خطبہ نکاح ۱۷ اگست ۱۹۶۶ء وہاں یہ بات بھی ہے کہ یہ رشتہ اور اس قسم کے دوسرے رشتے سابقون اور پانیرز (Pioneers) کی حیثیت رکھتے ہیں اس لئے جن دو خاندانوں اور جن دو افراد کے درمیان یہ رشتہ قائم ہوا ہے ان پر بڑی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور ہمیں دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ اس رشتہ میں جو محض جذبات کی بناء پر قائم نہیں ہوا بلکہ اسلام کی بناء پر قائم ہوا ہے برکت ڈالے اور اسے کامیاب کرے تا ہمارے ان عزیزوں کو جہاں دنیا کی راحتیں ملیں وہاں کئی قسم کے ثواب بھی انہیں نصیب ہوں۔اس کے بعد حضور نے ایجاب و قبول کرایا اور رشتہ کے بابرکت ہونے کے لئے حاضرین سمیت لمبی دعا فرمائی۔(روز نامه الفضل ربوه ۳۰ /اگست ۱۹۶۶ء صفحه ۳)