خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 309 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 309

خطبات ناصر جلد دہم خطبہ نکاح ۱۱ اگست ۱۹۶۶ء خدمت سلسلہ کرنے والے بزرگوں کو اپنی دعاؤں میں یا درکھیں خطبہ نکاح فرموده ۱۱ اگست ۱۹۶۶ ء بمقام مسجد مبارک ربوه ۱۱ اگست ۱۹۲۶ء بعد نماز عشاء مسجد مبارک میں سید نا حضرت امیر المومنین خلیفہ المسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ نے مکرم و دود احمد صاحب ابن محترم بھائی محمود احمد صاحب سرگودھا کا نکاح عزیزہ رضیہ بیگم صاحبہ بنت مکرم ڈاکٹر محمد الدین صاحب آف وہاڑی کے ساتھ بعوض مبلغ دس ہزار روپیہ مہر پڑھا۔اعلان نکاح کے بعد حضور نے فرمایا۔دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس رشتہ کو با برکت فرمائے۔محترم بھائی محمود احمد صاحب سلسلہ کے پرانے بزرگ ہیں اور عزیزم مکرم و دود احمد صاحب کے بڑے بھائی مکرم ڈاکٹر حافظ مسعود احمد صاحب کو بھی اللہ تعالیٰ نے خدمت سلسلہ کی بہت توفیق عطا فرمائی ہے اس لئے ان کا ہم سب پر حق ہے جو ہم اس طرح ادا کر سکتے ہیں کہ اس رشتہ کے بابرکت ہونے کے لئے دعا کریں اور عام طور پر بھی دعا کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر عطا کرے اور زیادہ سے زیادہ خدمت دین کی توفیق عطا فرماتا جائے اور ان کا اور ہم سب کا انجام بخیر کرے۔احباب دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ اس رشتہ کو جانبین اور سلسلہ کے لئے مفید اور مثمر ثمرات حسنہ (روز نامه الفضل ربوه ۱۳ اگست ۱۹۶۶ ، صفحه ۱) بنائے۔