خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 301 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 301

خطبات ناصر جلد دہم ٣٠١ خطبہ نکاح ۴ /اگست ۱۹۶۶ء خدا کا تقویٰ اپنے اعمال کے ذریعہ سے بھی ظاہر کرو خطبه نکاح فرموده ۴ را گست ۱۹۶۶ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بروز جمعرات بعد نماز عصر مندرجہ ذیل چار نکاحوں کا اعلان فرمایا۔ا۔عائشہ صدیقہ صاحبہ بنت ڈاکٹر کرنل محمد رمضان صاحب کرشن نگر لاہور کا لیفٹیننٹ ملک عبدالمالک صاحب ولد ڈاکٹر عبد الحق صاحب ملک سے پندرہ ہزار روپیہ حق مہر پر۔۲۔امۃ الکریم میرزا صاحبہ بنت میرزا برکت علی صاحب ابادان (ایران) کا عزیز مکرم میرزا لطف الرحمن صاحب ولد بھائی میرزا برکت علی صاحب سے پانچ ہزار روپیہ حق مہر پر۔۳۔قمر النساء ڈار صاحبہ بنت مکرم ڈاکٹر طفیل احمد صاحب کا نکاح مکرم داؤ د احمد صاحب والد مکرم محمد یامین صاحب نسیم نیروبی سے پانچ ہزار شلنگ حق مہر پر۔۴ مبشرہ شاہینہ صاحبه بنت میرزا عبدالرحمن صاحب ساکن کندھ پور سندھ کا میرزا حمید احمد صاحب ولد میرزاعبد اللطیف صاحب درویش سے تین ہزار روپیہ حق مہر پر۔حضور انور نے خطبہ مسنونہ کے بعد فرمایا:۔اس آیت يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا - يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ (الاحزاب : ۷۲،۷۱) میں يُصْلِحُ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ کے الفاظ سے ایک لطیف پیرا یہ میں ہمیں دعا