خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 297 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 297

خطبات ناصر جلد دہم ۲۹۷ خطبہ نکاح ۳ جولائی ۱۹۶۶ء سب حقوق کو صحت نیت اور اخلاص کے ساتھ ادا کرنا چاہیے خطبہ نکاح فرموده ۳/ جولائی ۱۹۶۶ء بمقام مسجد مبارک ربوہ حضور انور نے بعد نماز عصر مکرمہ یاسمین ڈار صاحبہ بنت مکرم ڈاکٹر عطاء الرحمن صاحب ڈار سمن آبا دلا ہور کا نکاح ہمراہ مکرم سید طاہر احمد صاحب بخاری ابن مکرم سید عبداللہ شاہ صاحب بخاری حال کینیڈا بعوض آٹھ ہزار روپیہ مہر پڑھا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اسلام نے کچھ حقوق عورتوں کے مردوں پر رکھے ہیں اور کچھ حقوق مردوں کے عورتوں پر رکھے ہیں۔اسی طرح اسلام نے کچھ حقوق بیوی کے خاوند پر مقرر کئے ہیں اور کچھ حقوق خاوند کے بیوی پر مقرر کئے ہیں۔پھر بعض حقوق ایک عام انسان کے دوسرے انسان پر مقرر کئے ہیں۔ان سب حقوق کو صحت نیت اور اخلاص کے ساتھ ادا کرنا چاہیے۔اس وقت میں جس نکاح کے اعلان کے لئے کھڑا ہوا ہوں وہ یاسمین ڈار صاحبہ بنت مکرم ڈاکٹر عطاء الرحمان صاحب ڈار سمن آبا دلا ہور کا ہے جو سید طاہر احمد صاحب بخاری ابن مکرم سید عبد اللہ شاہ صاحب بخاری حال کینیڈا کے ہمراہ بعوض آٹھ ہزار روپیہ مہر قرار پایا ہے۔دوست دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ اس رشتہ کو مبارک کرے اور اسے اسلام کی روشنی پھیلانے کا ذریعہ بنائے۔آمین روزنامه الفضل ربوه ۱۴ / اگست ۱۹۶۶ ء صفحه ۳)