خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 291
خطبات ناصر جلد دہم ۲۹۱ خطبہ نکاح ۵ جون ۱۹۶۶ء اللہ تعالیٰ جس شخص کی ڈھال بن جاتا ہے وہ کبھی نا کام نہیں ہوتا خطبہ نکاح فرموده ۵ / جون ۱۹۶۶ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز عصر عزیزہ رضیہ بیگم صاحبہ بنت مکرم و محترم خلیفه علیم الدین صاحب مرحوم کے نکاح ہمراہ چوہدری مسعود احمد صاحب ابن مکرم چوہدری کرامت اللہ صاحب بعوض دس ہزار روپیہ مہر کا اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔جو آیات قرآنیہ نکاح کے موقع پر پڑھی جاتی ہیں۔ان میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس طرف متوجہ کیا ہے کہ اگر ہم معصیت و گناہ سے اس نیت سے بچیں اور ان سے پر ہیز کریں کہ اللہ تعالیٰ جو ہمارا رب ہے ہم سے ناراض نہ ہو جائے بلکہ وہ ہماری ڈھال ہو جائے۔تو دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی ہم کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ جس شخص کی ڈھال بن جاتا ہے وہ کبھی نا کام نہیں ہوتا۔کیونکہ جو شخص خدا تعالیٰ کی پناہ میں آ جائے اسے کوئی شیطانی وسوسہ، دنیا کی کوئی مصیبت، کوئی پریشانی، کوئی ابتلا ، کوئی ٹھوکر اور تنگی ناکام نہیں کرسکتی کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ کی پناہ میں ہوتا ہے اور ہرا بتلا کے موقع پر اللہ تعالیٰ اس کا سہارا بن جاتا ہے۔جس نکاح کا اعلان کرنے کے لئے میں اس وقت کھڑا ہوا ہوں۔وہ میری ماموں زاد بہن