خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 255
خطبات ناصر جلد دہم ۲۵۵ خطبہ نکاح ۱۳ / فروری ۱۹۶۶ء زندگیوں کو رسول کریم کے اسوہ حسنہ کے مطابق گزارنے کی کوشش کرو خطبہ نکاح فرموده ۱۳ / فروری ۱۹۶۶ ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز عصر مکرم قریشی محمد رشید صاحب ابن مکرم قریشی محمد نذیر صاحب فاضل احمد نگر متصل ربوہ کا نکاح ہمراہ سیدہ رفیقہ بیگم صاحبہ بنت مکرم سید ولی محمد شاہ صاحب مرحوم رحمان پوره لاہور بعوض مبلغ دو ہزار روپیہ مہر پڑھا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہر جہت اور ہر لحاظ سے ہمارے لئے اسوۂ حسنہ ہیں اور ایک جہت اس دنیوی زندگی کی ایک انسان کا بطور خاوند کے زندگی گزارنا ہے اس لئے ہمارے مرد کو جو شادی کرتا ہے شادی کے وقت سے ہی نیت کر لینی چاہیے کہ میں بطور خاوند اپنی زندگی اس اسوۂ حسنہ کے مطابق گزاروں گا جو اس سلسلہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیش فرمایا ہے اگر ہم میں سے ہر مرد اس بات کی نیت کرے اور پھر اسے اس کے مطابق عمل کرنے کی توفیق مل جائے تو سارے خاندان کی یہ دنیوی زندگی بڑی خوشحالی سے گزرے گی۔اس کے بعد حضور انور نے ایجاب وقبول کرایا اور حاضرین سمیت اس رشتہ کے بابرکت ہونے کے لئے دعا فرمائی۔روزنامه الفضل ربوه ۱۱/ مارچ ۱۹۶۶ء صفحه ۳)