خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 217 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 217

خطبات ناصر جلد دہم ۲۱۷ خطبہ عیدالاضحیه ۱۹ اکتوبر ۱۹۸۰ء مومن کی حقیقی خوشی اللہ کی رضا حاصل کرنے میں ہے خطبہ عیدالاضحیه فرموده ۱۹ راکتو بر ۱۹۸۰ء بمقام مسجد فضل لندن تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔خوشی سے تعلق رکھنے والی تین بنیادی چیزیں ہیں۔اوّل۔جنہیں عزت حاصل کرنی ہو وہ یا درکھیں کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا ہے۔إِنَّ الْعِزَّةَ لِلهِ جَمِيعًا (النساء : ۱۴۰ ) یعنی حقیقی معزز وہ ہے جسے اللہ تعالیٰ عزت دے۔دنیا کی عطا کردہ عزتیں فانی ہیں۔جس طرح دنیا کی تمام اشیاء فانی ہیں اور انہیں دوام حاصل نہیں۔اسی طرح دنیا کی دی ہوئی عزتیں بھی وقتی اور عارضی ہیں اور دیگر چیزوں کی طرح فنا اور ختم ہونے والی ہیں۔دوم - فرما یا فلا تُزَكُوا أَنْفُسَكُمُ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقَى (النجم :۳۳) یعنی دوستوں کے متعلق کیا کہنا تم خود اپنے متعلق بھی متقی ہونے کا فیصلہ نہیں کر سکتے اس کا فیصلہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے جو دراصل مقبول اعمال پر منحصر ہے۔سوم۔قرآن عظیم نے بتایا ہے۔لَنْ يَنَالَ اللهَ لُحُومُهَا وَلَا دِمَاؤُهَا وَلَكِن يَنَالُهُ التَّقْوَى مِنْكُمُ (الحج: ۳۸) یعنی دنیا کی جو چیزیں تم بطور قربانی پیش کرتے ہو، وہ اللہ کو نہیں