خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 187
خطبات ناصر جلد دہم ۱۸۷ خطبہ عیدالاضحیه ۲۵؍دسمبر ۱۹۷۴ء اور وہ دعا ہے۔اسی لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے احباب جماعت سے فرمایا کہ تم اپنی تدبیر اور دعا کو کمال تک پہنچاؤ تا فلاح دارین حاصل کر سکو۔جلسہ کے ان ایام میں دوست یہاں اکٹھے ہوئے ہیں۔اس لئے کثرت سے دعائیں کریں۔نیکی کی باتیں کریں۔نیکی کی باتیں سنیں۔بھائیوں سے ملیں ، دوستیاں مضبوط کریں، رشتہ داریوں کو مستحکم کریں۔اس نیت کے ساتھ کہ ہم نے بنیان مرصوص بن کر غلبہ اسلام کی مہم کو کا میاب بنانا ہے۔پس دوست بہت دعائیں کریں۔آج کے ماحول میں نعرے نہ لگا ئیں اور دعاؤں میں وقت گزاریں۔گردنیں جھکائی رکھیں ، عاجزانہ راہوں کو اختیار کریں اور اپنے دلوں میں خدا تعالیٰ کی محبت کی آگ کو تیز سے تیز تر کرتے چلے جائیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اور مجھے بھی اپنی کوششوں میں کامیاب کرے۔تدبیر و دعا ہر دو کی توفیق عطا کرے اور ان کو قبول کرے اور اپنی قدرت سے ہمارے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کے حق میں ان کے بہترین نتائج نکالے۔ایک دفعہ پھر سب کو عید مبارک ہو۔روزنامه الفضل ربوه ۱۰ جنوری ۱۹۷۵ء صفحه ۲ تا ۴)