خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 140 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 140

خطبات ناصر جلد دہم ۱۴۰ خطبہ عیدالاضحیہ ۲۷ فروری ۱۹۶۹ء کے محبوب بن جائیں اور اس کے حضور ایسی قربانیاں پیش کریں جو مقبول ہوں اور جن کے نتیجہ میں بردا وسلما کے حالات پیدا ہو جائیں یعنی ان دکھوں کو وہ کوئی دکھ نہ سمجھیں اور اس پختہ یقین پر قائم ہوں کہ ساری دنیا مل کے بھی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے غلاموں کو مٹا نہیں سکتی کیونکہ اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے۔اللہ تعالی ساری دنیا کو ہی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے راحت بخش خنک سائے تلے جمع کر دے۔آمین روزنامه الفضل ربوه ۸ / نومبر ۱۹۷۸ء صفحه ۲ تا ۵)