خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء) — Page 92
خطبات مسرور جلد نهم 92 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 18 فروری 2011ء رجحان ہو گا لیکن ان کو دیکھ کر مجھے خیال پیدا ہوا ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ انگریزوں میں بھی اسلام کی طرف توجہ پیدا ہو گی اور وہ اسلام قبول کریں گے، انشاء اللہ۔بہر حال اپنے میاں کے ساتھ انہوں نے بڑی وفا کے ساتھ ہر جگہ جماعتی خدمات ادا کی ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور اپنی رضا کی جنتوں میں بلند مقام عطا فرمائے۔ان کے سب بچوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔خطبہ ثانیہ کے بعد حضور انور نے فرمایا: یہ جنازہ کیونکہ حاضر ہے اس لئے نماز کے بعد میں جنازہ پڑھانے کے لئے باہر جاؤں گا۔احباب یہیں صفحوں میں کھڑے رہیں۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 11 مارچ تا 17 مارچ 2011 ء جلد 18 شماره 10 صفحہ 5 تا 9)