خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء) — Page 59
خطبات مسرور جلد نهم 59 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 4 فروری 2011ء 28 مئی کے واقعہ کے بعد انہوں نے اپنا ایک کشف سنایا کہ میں نے ایک اُڑن کھٹولا دیکھا جو فضا میں پھر تا جارہا تھا تو میں نے خواہش کی کہ دیکھوں اس میں کیا ہے ؟ تو وہ اُڑن کھٹولا میرے اوپر ٹیڑھا ہو گیا۔اور میں نے اس میں دیکھا کہ ستارے جھلمل جھلمل کر رہے ہیں اور کافی دیر تک میرے سامنے رہے۔پھر اس کے بعد وہ اُڑن کھٹولا آسمان کی طرف چلا گیا۔کہتے ہیں میرے دل میں یہ بات ڈالی گئی کہ یہ شہداء ہیں جو لاہور کی مساجد میں 28 مئی کو جان دے کر امر ہو گئے۔کہتے ہیں کہ کچھ دن بعد جب خطبہ میں میں نے ذکر کیا تو ان کو مزید تسلی ہوئی۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے اور ان کے لواحقین کو صبر اور حوصلہ دے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 25 فروری تا 3 مارچ 2011 ء جلد 18 شماره 8 صفحہ 5 تا 8)