خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء) — Page 465
465 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 16 ستمبر 2011ء خطبات مسرور جلد نهم ایک روز اچانک ایک عیسائی چینل دیکھا جس پر اسلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف بد زبانی کر رہے تھے ، تب فوراً عربی چینلز گھمانا شروع کئے کہ شاید کوئی اس کا جواب دے لیکن وہاں تو جادو، طلاق اور منافعوں کی باتیں ہو رہی تھیں بجائے اس کے کہ انہیں جواب دیتے۔کچھ عرصے کے بعد خوش قسمتی سے ایم۔ٹی۔اے مل گیا۔مجھے احساس ہوا کہ یہ سچے لوگ ہیں۔پھر مستقل طور پر اُسے دیکھنا شروع کر دیا۔اس چینل نے مجھے ہلا کر رکھ دیا۔اب شرح صدر حاصل ہونے کے بعد بیعت کرنا چاہتا ہوں براہ کرم قبول فرمائیں۔پھر عرب ملک کے ایک ہمارے دوست احمد ابراہیم صاحب ہیں کہتے ہیں کہ اچانک ایم۔ٹی۔اے دیکھنے کا موقع ملا۔پہلے کچھ تردد تھا پھر آہستہ آہستہ شرح صدر حاصل ہوتا گیا۔استخارہ کرنے پر جواب ملا۔اِنَّ الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللهَ۔گھر والوں کی طرف سے مخالفت اور مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ وہ مولویوں کے زیر اثر ہیں۔مجھے لکھتے ہیں کہ میرے ثبات قدم اور فیملی کی ہدایت یابی کے لئے دعا کی درخواست ہے۔اللہ تعالیٰ ان کی نیک تمنائیں اور دعائیں قبول فرمائے۔پھر ایک محمد عبد العاطی صاحب ہیں مصر کے ، کہتے ہیں دو سال پہلے کی بات ہے کہ ٹی وی چینل گھماتے ہوئے اچانک ایم۔ٹی۔اے دیکھنے کا موقع مل گیا اور پروگرام سُن کر میں حیران رہ گیا اور جماعت کی طرف سے کی جانے والی قرآن و حدیث کی تفسیر پر غور و خوض کرنے پر مجبور ہو گیا۔دوسری طرف دیگر مولویوں کے پروگرام بھی دیکھتا رہا۔اس تجزیے کے بعد معلوم ہوا کہ اب تک حقیقت مجھ سے مخفی تھی اور اصل اور صاف ستھرا اسلام وہی ہے جو آپ لوگ پیش کرتے ہیں باقی سب خرافات ہیں۔اس پر اللہ تعالیٰ نے مجھے ہدایت نصیب فرمائی۔میں ایک سادہ سا مسلمان ہوں۔گھر والے سارے میرے احمدی ہونے کے مخالف ہیں اور کوئی بات سننے کو تیار نہیں کیونکہ مولویوں نے ان کا برین واش کر رکھا ہے۔ان سب کی ہدایت یابی کے لئے دعا کی درخواست ہے۔اللہ تعالیٰ ان کی بھی نیک خواہشات پوری فرمائے۔پھر ایک مصر کے حُسنی صاحب ہیں۔کہتے ہیں کہ بیعت کر کے یوں لگا جیسے ہم نئے سرے سے پیدا ہوئے ہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں رہ رہے ہیں۔قبل ازیں کئی مسائل مثلاً وفات مسیح وغیرہ کے بارے میں کچھ سمجھ نہ آتی تھی لیکن جماعت کے پاس گم گشتہ متاع مل گئی۔تاہم مولویوں نے ہماری شدید مخالفت اور تکفیر شروع کر دی ہے۔ہمارے پاس وسیع گھر ہے جسے ایک عرصے سے مسجد میں تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن خد اتعالیٰ کو ایسا منظور نہ تھا۔اب انشاء اللہ اُسے مسجد بنا کر جماعت کو پیش کریں گے۔مولوی شدید مخالفت اور احمدیت سے مر تذ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اسی دوران استخارہ کیا تو جواب ملا کہ یہ لوگ امام مہدی کے مکذب ہیں۔یہ اپنے بارہ میں لکھ رہے ہیں ہم ایم۔ٹی۔اے سنتے ہیں لوگوں سے ملتے ہیں، تبلیغ کرتے ہیں اور اُن کے جواب دیتے ہیں۔کہتے ہیں کہ پچھلی حکومت کے دوران مجھے اسیر راہ مولی بن کر تکالیف سہنے کا موقع ملا۔مولویوں نے میرے خلاف جھوٹی شکایتیں کیں تو حکومتی کارندوں کی طرف سے مجھے کئی قسم کی سخت اذیت دی گئی اور دورانِ