خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page iv of 752

خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء) — Page iv

ذمہ داریوں کی طرف بھی توجہ دلائی گئی ہے کہ ساری دنیا میں احمدیت اور اسلام کی خوبصورت تعلیم کو عام کرنا ہمارا کام ہے، اپنے عمل سے، حکمت سے ، دانائی اور نیک نمونہ سے۔حضرت امام مہدی ومسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مقام نبوت کی تشریح و توضیح کا بھی بیان ہے کہ جو مقام بھی آپ کو ملا ہے وہ آنحضرت ﷺ کے ارشادات اور آپ سے عشق و محبت کی بدولت ہی ملا ہے۔اس جلد میں ہم خدا تعالیٰ کی طرف سے چلائی جانے والی ہوا کے زیر اثر ہزاروں لاکھوں افراد کے قبول احمدیت کے واقعات بھی ملاحظہ کرسکیں گے کہ خدا تعالیٰ کس طرح نیک اور سعید روحوں کو احمدیت کی طرف لا رہا ہے۔احمد یہ جماعت کے افراد کی اپنے امام سے عقیدت اور والہانہ محبت کی جھلک بھی پائیں گے کہ کس طرح وہ اپنے امام کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اپنے اموال و نفوس کو خدا کے حضور پیش کرتے چلے جارہے ہیں جو اس حقیقت کا عملی اعلان واظہار ہے کہ مخالفین احمدیت کی بھیا تک اور مذموم کوششیں جو پاکستان میں ہوں یا انڈیا میں ، انڈونیشیا میں ہوں یا بنگلہ دیش میں یا عرب کے کسی بھی مل میں ہوں یہ کسی بھی احمد کے ایمان میں کمزوری کا باعث نہ پہلے بھی بنیں اور نہ آئندہ کبھی بن سکیں گی۔ہمارا امام اور ہمارا قائد ہمیں یہ بھی حوصلہ دے رہا ہے کہ اس راہ میں مشکلات اور ابتلا و مصائب تو آئیں گے لیکن اے احمد یو! میرے جانثارو اور میرے پیارو! گھبرانا نہیں تھکنا نہیں اور ماندہ نہیں ہونا کہ میری دعائیں تمہارے ساتھ ہیں اور ہمارا خدا ہمارے ساتھ ہے اور صح اور غلبہ انجام کار ہمارا ہے۔پھر ہمارے پیارے امام دعاؤں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ہمیں بڑی شدت سے دعاؤں کی طرف توجہ کرنی چاہیے اور فرمایا کہ میں نے اس لئے دعاؤں کی طرف توجہ دلائی تھی کہ اس شدت سے دعا ئیں کریں کہ دہائی کی طرح آسمان پر پہنچنے والی دعائیں ہوں اور عرش کے پائے ہلیں اور پھر ہم انشاء اللہ فتوحات کے جلد نظارے دیکھیں اور دشمن کو نگو نسار دیکھیں۔فرمایا : اللہ تعالیٰ مجھے بھی اور آپ کو بھی پہلے سے بڑھ کر دعاؤں کی تو فیق عطا فرمائے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی نصائح اور ہدایات کو سننے، پڑھنے اور ان پر عمل کرنے کی تو فیق عطا فرمائے۔آمین ناشر