خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء) — Page 380
خطبات مسرور جلد نهم 380 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 29 جولائی 2011ء اہم امور اور خطابات اور جلسے کے ماحول سے اطلاع دی جاتی رہی۔اس سیاق میں عرب ڈیسک کی کوششیں قابل ذکر ہیں جنہوں نے بھر پور کوشش کی کہ جلسے کی جملہ تصویر ہمارے تک پہنچ سکے۔فجزاهم الله پھر شام سے یسین صاحب لکھتے ہیں کہ جلسہ سالانہ کے کامیاب انعقاد کے موقع پر اپنی اور اپنے اہل خانہ کی طرف سے دلی مبارکباد پیش خدمت ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کی برکات سے عرب دنیا کو بھی مستفیض فرمائے۔تا یہ امام الزماں کی بیعت میں آکر حقیقی اسلام کو قبول کر لیں اور پھر بلادِ عربیہ میں بھی ایسے جلسہ جات منعقد ہوں جن میں ہم بھی شریک ہو سکیں اور ان ملکوں میں بھی امن و سلامتی کی فضا قائم فرمادے۔ریم صاحبہ لکھتی ہیں کہ جلسہ سالانہ کی کارروائی اور کامیابی سے انعقاد کو دیکھ کر اس مبارک جماعت کار کن ہونے پر بہت فخر محسوس ہوا۔مجھے لکھتی ہیں کہ میں تجدید بیعت کرتی ہوں اور وعدہ کرتی ہوں کہ تمام شرائط بیعت پر عمل کرنے کی کوشش کروں گی۔میرے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھے اگلے سال جلسہ میں شرکت اور اس کی برکات سے مستفیض ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔پھر شام سے ام احمد صاحبہ کہتی ہیں جلسہ سالانہ اور عالمی بیعت کی تقریب پر مبارکباد عرض ہے۔کہتی ہیں کہ میری قسمت اتنی اچھی نہیں تھی کیونکہ امسال جلسہ پر آنے کی بھر پور کوشش کے باوجود ہمیں ویزہ نہ ملا اور میں آنہ سکی لیکن میر اشوق اور محبت یہاں آنے کا اور ملنے کا بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔پھر کہتی ہیں کہ دنیا کی عورتوں کی خوشی تو شاید دنیاوی امور کے حصول سے وابستہ ہوتی ہے لیکن میری خوشی آپ کی محفل میں حضوری سے ہی عبارت ہے۔لکھتی ہیں کہ نہ جانے وہ دن کب آئے گا جب میں حدیقۃ المہدی کے خوبصورت روحانی رنگوں کی رِداء زیب تن کروں گی اور میری خوشیوں کی انتہا نہ رہے گی۔پھر لکھتی ہیں اس روحانی مائدہ کو پیش کرنے پر بہت بہت شکریہ اور مبارکباد عرض ہے۔ہم نے جلسہ سالانہ کو دیکھا اور آپ کے خطابات سے بھر پور استفادہ کیا۔دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ہر آن خلافت کی نعمت کے ساتھ وابستہ رکھے اور اس کی اطاعت کی کماحقہ تو فیق عطا فرمائے۔پھر عرب امارات سے عبد اللطیف صاحب لکھتے ہیں کہ جلسہ سالانہ کے اس مبارک موقع پر دلی مبارکباد پیش خدمت ہے جس میں لاکھوں احمدیوں کے دل محبت و ایمان اور رحمت کی نعمت سے بھر جاتے ہیں۔بلا شک جلسہ سالانہ ہمتیں بلند کرنے اور نیک عادتوں کو مزید طاقت بخشنے کے لئے آیا ہے۔یہ جلسہ اُن لوگوں پر غلبہ کا اعلان ہے جو خدا کے نور کو اپنے منہ کی پھونکوں سے بجھانا چاہتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ اپنانور پورا کر کے رہے گا چاہے کافر اسے کتنا ہی نا پسند کریں۔پھر یہیں سے شامل ہونے والی ایک عرب، امیمہ صاحبہ لکھتی ہیں کہ سب سے پہلے تو میں آپ کو (مجھے لکھ رہی ہیں کہ) اس غیر معمولی طور پر کامیاب جلسے کے انعقاد پر مبارکباد عرض کرنا چاہتی ہوں اور خدا کا شکر ہے کہ اُس نے تمام اسباب مہیا فرمائے اور ہمیں اس عظیم الشان جلسے میں شمولیت کی توفیق بخشی۔دعا کریں کہ خدا تعالیٰ اپنے فضل سے آپ کے قیمتی خطابات اور ارشادات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہماری اولادوں کو بھی اس