خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء) — Page 26
26 46 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 14 جنوری 2011ء خطبات مسرور جلد نهم لا تَثْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ (يوسف: 93) کہا۔اور اسے عفو تقصیر کی وجہ سے کہ جو مخالفوں کی نظر میں ایک امر محال معلوم ہو تا تھا۔اور اپنی شرارتوں پر نظر کرنے سے وہ اپنے تئیں اپنے مخالف کے ہاتھ میں دیکھ کر مقتول خیال کرتے تھے۔ہزاروں انسانوں نے ایک ساعت میں دین اسلام قبول کر لیا۔“ ( براہین احمد یہ روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 286-287 حاشیہ نمبر 11) پس یہ آنحضرت صلی علیہ کمی کا عفو تھا جو مخالفوں کی نظر میں بظاہر ایک بہت مشکل بات تھی۔کبھی اس طرح کا عفو د کھایا جا سکتا ہے ؟۔لیکن جب آپ سے یہ حسن سلوک دیکھا تو اس کا نتیجہ کیا ہوا کہ اسلام قبول کر لیا۔کاش آج مسلمان بھی اس نکتہ کو سمجھ لیں تو اسلام کے پیغام کو کئی گنا ترقی دے سکتے ہیں۔کاش کہ یہ لوگ شدت پسند گروہوں کے چنگل سے نکل کر اس اسوہ پر غور کریں جو ہمارے سامنے ہمارے آقا و مطاع حضرت محمد مصطفی صلی علیم نے رکھا ہے۔اللہ تعالیٰ ان کو عقل دے۔آمین الفضل انٹر نیشنل مورخہ 4 فروری تا 10 فروری 2011 ، جلد 18 شماره 5 صفحہ 5 تا 8)