خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 260 of 752

خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء) — Page 260

260 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 20 مئی 2011ء خطبات مسرور جلد نهم ہے کہ اب ہمارا ہر قول اور فعل اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے ہونا چاہئے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔ہم دین کو دنیا پر مقدم کرنے والے ہوں اور اس کے لئے دعائیں کرنے والے ہوں۔ان دنوں میں جب مخالفین احمدیت کی طرف سے حملے شدت اختیار کر رہے ہیں، جماعت کی حفاظت کے لئے بھی بہت دعائیں کریں۔اللہ تعالیٰ دشمن کا ہر شر اُس پر الٹائے اور جماعت کی ہر آن حفاظت فرمائے۔اللَّهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِي نُحُوْرِهِمْ وَنَعُوْذُبِكَ مِنْ شُرُوْرِهِم اے اللہ ! ہم ان مخالفین کے مقابلہ میں تجھے لاتے ہیں اور ان کے شر سے تیری پناہ میں آتے ہیں۔رَبِّ إِنِّي مَظْلُوهُ فَانْتَصِرُ۔اے میرے رب! مجھ پر ظلم کیا گیا ہے۔تو ہی انتقام لے۔رَبِّ كُلَّ شَيْءٍ خَادِمُكَ رَبِّ فَاحْفَظْنِى وَانْصُرْنِي وَارْحَمْنِی۔اے میرے رب! ہر چیز تیری خادم ہے۔پس مجھے حفاظت میں رکھ۔میری مدد فرما اور میری حفاظت فرما اور مجھ پر رحم فرما۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک خاص دعا ہے رَبِّ تَوَفَّنِي مُسْلِمًا وَالْحِقْنِي بِالصَّلِحِيْنَ كم اے میرے خدا ! اسلام پر مجھے وفات دے اور نیکو کاروں کے ساتھ مجھے ملادے۔ہمیشہ ہم صالحین کے ساتھ شامل ہونے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ ہماری دعائیں قبول فرمائے۔ہمیں اُس طریق پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے جس پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہمیں چلانا چاہتے ہیں۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 10 جون تا 16 جون 2011 ، جلد 18 شماره 23 صفحہ 5 تا9)