خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء) — Page 247
خطبات مسرور جلد نهم 247 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 مئی 2011ء قائد خدام الاحمدیہ تھے۔نگران حلقہ اور سیکرٹری نو مبائعین کی حیثیت سے بھی خدمت کی توفیق پائی۔وفات سے قبل سیکرٹری تحریک جدید اور سیکرٹری اصلاح و ارشاد اور ناظم اطفال کے طور پر خدمت بجالا رہے تھے۔انتہائی صاف گو، انصاف پسند اور مخلص انسان تھے۔سید والا کی مسجد کی تعمیر ہو رہی تھی تو اس وقت بھی آپ نے اپنی ٹیم کے ساتھ وہاں بڑا کردار ادا کیا کیونکہ کافی پابندیاں رہتی ہیں اور احتیاط کرنی پڑتی ہے۔اس مسجد کو پھر بعد میں، 2001ء میں شہید بھی کیا گیا۔آپ کچھ عرصہ اسیر راہ مولیٰ بھی رہے ہیں۔موصی تھے۔ان کے پسماندگان میں دو بہنیں اور چار بھائی ہیں۔اسی طرح اہلیہ کے پسماندگان میں والد ہیں شیخ فضل کریم صاحب ( لاہور) اور چھ بہنیں اور چار بھائی ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سب کے درجات بلند فرمائے۔مغفرت کا سلوک فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 3 جون تا 9 جون 2011 ء جلد 18 شماره 22 صفحہ 5 تا 9)