خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء) — Page 662
خطبات مسرور جلد ہشتم 662 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 24 دسمبر 2010 ہے ؟ ہمیں یہ مایوسی تو نہیں کہ وہ دن لوٹ کر نہیں آئیں گے یا کس طرح آئیں گے ؟ وہ دن تو جیسا کہ میں نے کہا انشاء اللہ لوٹ کر آئیں گے۔کیونکہ ہمیں اُس خدا کی قدرتوں پر یقین ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : ”جب سختی اپنی نہایت کو پہنچ جاتی ہے اور کوئی صورت مخلصی کی نظر نہیں آتی تو اس صورت میں اُس کا یہی قانونِ قدیم ہے کہ وہ ضرور عاجز بندوں کی خبر لیتا ہے“۔( براہین احمدیہ۔روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 664-665) پس اگر ہم عاجزی دکھاتے ہوئے اُس سے مانگتے رہیں گے تو وہ ضرور مدد کو آتا ہے اور آئے گا۔جب سب حیلے ختم ہو جاتے ہیں تو تب بھی حضرت تواب کا حیلہ قائم رہتا ہے۔جب خدا تعالیٰ ایک جگہ فرماتا ہے۔وَهُوَ الَّذِي يُنَزِّلُ الْغَيْثَ مِنْ بَعْدِ مَا قَنَطُوا وَ يَنْشُرُ رَحْمَتَهُ وَهُوَ الْوَلِيُّ الْحَمِيدُ (الشوریٰ: 29) اور وہی ہے جو مایوسی کے بعد بارش اتارتا ہے اور اپنی رحمت پھیلا دیتا ہے۔وہی کار ساز اور سب تعریفوں کا مالک ہے۔تو یہ خدا تعالیٰ کا روحانی زندگی میں بھی، جسمانی زندگی میں بھی عموم ہے۔جب خدا تعالیٰ عمومی طور پر مایوس لوگوں کو رحمت سے نوازتا ہے تو جو مومن ہیں ، جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اللہ ولی الَّذِينَ آمَنُوا کہ اللہ تعالیٰ اُن کا ولی ہے جو ایمان لانے والے ہیں۔جو سچے مومن ہیں اُن کو مایوسیوں میں نہیں ڈالتا بلکہ ایسے مومنوں کو جو اس کے آگے جھکنے والے ہیں ، جو عاجزی کی انتہا کو پہنچے ہوئے ہیں اُن کی ضرور خبر لیتا ہے ، اُن کی مدد کے لئے ضرور آتا ہے۔اپنی رحمت کو ان کے لئے وسیع تر کر دیتا ہے۔جس کا اعلان اللہ تعالیٰ نے ان الفاظ میں کیا ہے کہ وَ يَسْتَجِيبُ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الطَّلِحْتِ وَيَزِيدُهُمْ مِنْ فَضْلِهِ ( الشوریٰ: 27) اور مومنوں اور نیک عمل کرنے والوں کی دعاؤں کو قبول کرتا ہے اور اپنے فضل سے بہت بڑھا کر انہیں دیتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ کے نوازنے کے طریقے اور معیار انسانی سوچوں سے بہت بالا ہیں۔پس جب ایسے خدا پر ہم ایمان لانے والے ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ حالات اور پرانی یادیں ہمیں مایوس کریں۔ہاں جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے بعض اوقات انسان سمجھتا ہے کہ اب کوئی صورت مخلصی کی نہیں ہے۔یعنی ایسی صورت جو انسانوں کے دائرہ اختیار میں ہو تب لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللَّهِ کی آواز آتی ہے۔اور وَيَنْشُرُ رَحمتہ کا نظارہ ایک عاجز انسان دیکھتا ہے۔جلسہ سالانہ قادیان اور ہماری ذمہ داریاں پس یہ ہمارا فرض ہے کہ اپنے دن اور رات دعاؤں میں صرف کریں۔خاص طور پر ان جلسہ کے دنوں میں جلسے پر آئے ہوئے جو لوگ ہیں ، جو شامل ہو رہے ہیں وہ اپنے قادیان میں قیام کے ہر لمحے کو دعاؤں میں ڈھال دیں۔خاص طور پر پاکستان سے آئے ہوئے احمدی یاد رکھیں کہ جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس کی رحمت سے