خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 555 of 776

خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء) — Page 555

خطبات مسرور جلد ہشتم 555 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 22 اکتوبر 2010 ضرورت ہے۔بعض دفعہ والدین کے لئے ایک بڑے صدمے والی بات ہوتی ہے کہ بچہ معذور پیدا ہوا ہے۔ایسی صورت میں بھی وقف نو میں تو شامل نہیں ہو تا گو یہ والدین کے لئے دہر اصدمہ ہے۔اللہ تعالیٰ کوئی اور بہتر صورت کرے یا ایسے والدین کو نعم البدل اولاد عطا کرے۔پھر اسی طرح ایسے والدین جن کو کسی وجہ سے اخراج از جماعت کی تعزیر ہو جاتی ہے ( عموما یہی ہوتا ہے کہ جماعت کی بات نہیں مانی یا کسی فیصلہ یا جماعتی روایات پر عمل نہیں کیا تو ان کے بچوں کا نام بھی اس لئے فہرست میں سے خارج کر دیا جاتا ہے کہ جو والدین خود اپنے آپ کو اس معیار پر نہیں رکھنے والے کہ جہاں جماعت کی پوری اطاعت اور نظام جماعت کا احترام ہو تو وہ اپنے بچوں کی کیا تربیت کریں گے۔اس لئے سیکر ٹریان وقف نو بھی یہ نوٹ کر لیں کہ اگر ایسی کوئی بات ہو ، کسی کے بارے میں کوئی تعزیر ہو تو ایسے لوگوں کی بھی فور امر کز میں اطلاع کریں۔یہ سیکر ٹریانِ وقف نو کا کام ہے۔اور اسی طرح یہ تو میں پہلے ہی کہ چکا ہوں کہ یونیورسٹیوں میں پڑھنا چاہیں تو بتا دیں اور پہلے اجازت لے لیں۔اور جو یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر چکے ہوں اور اپنا وقف میں رہنا بھی confirm کیا ہوا ہو تو ان کے لئے بھی لازمی ہے کہ وقتا فوقتاً جماعت سے رابطہ رکھیں کہ اب ہم کام کر رہے ہیں۔کام کرنے کا عرصہ اتنا ہو گیا ہے۔فی الحال اکثریت کو اجازت دی جاتی ہے کہ اپنے کام جاری رکھو۔جب جماعت کو ضرورت ہو گی بلالے گی۔لیکن ان کا کام یہ ہے کہ ہر سال اس کی اطلاع دیتے رہیں۔اسی طرح جو دوسرے پیشے کے لوگ ہیں جو اعلیٰ تعلیم تو حاصل نہیں کر سکے لیکن دوسرے پیشوں میں، مختلف قسم کے سکلز (Skills) ہیں پروفیشنر (Prifessions) ہیں، ان میں چلے گئے ہیں تو ان کو بھی اپنی ٹریننگ یاڈپلومہ وغیرہ مکمل کرنے کے بعد اطلاع کرنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ ان سب واقفین نو اور تمام واقفات نو کو جماعت کے لئے بھی مفید وجود بنائے اور ہمیں توفیق دے کہ ہم ان لوگوں کی جو جماعت کی امانت ہیں، جو قوم کی امانت ہیں، احسن رنگ میں تربیت بھی کر سکیں اور جماعت کے لئے ایک مفید وجو د بنانے میں ان کی مدد بھی کرنے والے ہوں۔الفضل انٹر نیشنل جلد 17 شماره 46 مورخہ 12 نومبر تا 18 نومبر 2010 صفحہ 5 تا9)