خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء) — Page 478
خطبات مسرور جلد ہشتم 478 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 ستمبر 2010 میری تقصیرات معاف کر۔اور میرے دل کو نرم کر دے۔اور میرے دل میں اپنی عظمت اور اپنا خوف اور اپنی محبت بٹھا دے۔تاکہ اس کے ذریعہ سے میری سخت دلی دور ہو کر حضور نماز میں میسر آوے۔(فتاوی حضرت مسیح موعود صفحہ نمبر (37) رَبِّ ارْحَمْنِي إِنَّ فَضْلَكَ وَرَحْمَتَكَ يُنْجِي مِنَ الْعَذَابِ۔اے میرے رب! مجھ پر رحم فرما۔یقینا تیر افضل اور تیری رحمت عذاب سے نجات دیتے ہیں۔( تذکرہ صفحہ نمبر 621 ایڈیشن چہارم ربوہ ) رَبِّ أَرِنِي كَيْفَ تُحْيِ الْمَوْتَى رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ مِنَ السَّمَآءِ۔اے میرے رب ! تُو مجھے دکھا کہ تو مردہ کیونکر زندہ کرتا ہے اور آسمان سے اپنی بخشش اور رحمت نازل فرما۔(براہین احمد یہ روحانی خزائن جلد نمبر 1 صفحہ نمبر 266 بقیه حاشیه در حاشیہ نمبر 1) رَبِّ فَرِّقُ بَيْنَ صَادِقٍ وَ كَاذِب۔اے میرے خدا! صادق اور کاذب میں فرق کر کے دکھلا۔تو جانتا ہے کہ صادق اور مصلح کون ہے ؟ ( تذکرہ صفحہ نمبر 532 ایڈیشن چہارم ربوہ ) ربِّ أَرِنِي أَنْوَارَكَ الكَلِّيَّةَ - اے میرے رب! مجھے اپنے تمام انوار دکھلا۔( تذکرہ صفحہ نمبر 534 ایڈیشن چہارم ربوہ) رَبِّ لَا تَذَرُ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَافِرِيْنَ دَيَّارًا۔اے میرے رب ! زمین پر کافروں میں سے کوئی باشندہ نہ چھوڑ۔(تذکرہ صفحہ نمبر 576 ایڈیشن چہارم ربوہ) رَبِّ فَاحْفَظْنِي فَإِنَّ الْقَوْمَ يَتَّخِذُونَنِي سُخْرَةً - اے میرے رب! میری حفاظت کر۔کیونکہ قوم نے تو مجھے ٹھٹھے ہنسی کی جگہ ٹھہر الیا۔( تذکرہ صفحہ نمبر 578 جدید ایڈیشن ربوہ) رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمُ مِنَ السَّمَاءِ - رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَّاَنْتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ رَبِّ أَصْلِحْ أُمَّةَ مُحَمَّدٍ - رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَأَنْتَ خَيْرُ الْفَاتِحِيْنَ۔اے میرے رب! مغفرت فرما اور آسمان سے رحم کر۔اے میرے رب! مجھے اکیلا مت چھوڑ۔اور تو خیر الوارثین ہے۔اے میرے رب! امت محمدیہ کی اصلاح کر۔اے ہمارے رب! ہم میں اور ہماری قوم میں سچا فیصلہ کر دے۔اور تو سب فیصلہ کرنے والوں سے بہتر ہے۔(براہین احمدیہ روحانی خزائن جلد نمبر 1 صفحہ 266 حاشیه در حاشیہ نمبر 1) وَاجْعَلْ أَفْئِدَةً كَثِيرَة مِّنَ النَّاسِ تَهْوِى اِلَی یعنی انسانوں کے بہت سے دلوں کو میری طرف جھکا دے۔یہ ایک الہام تھا۔آپ نے فرمایا کہ یہ ایک بشارت ہے سلسلہ کی ترقی کے متعلق۔(تذکرہ صفحہ نمبر 660 ایڈ یشن چہارم ربوہ ) رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا وَلا خُوَانِنَا الَّذِيْنَ سَبَقُونَا بِالْإِيْمَانِ وَصَلِّ عَلَى نَبِيِّكَ وَحَبِيْبِكَ مُحَمَّدٍ وَ الِهِ وَسَلَّمْ وَتَوَفَّنَا فِي أُمَّتِهِ وَابْعَثْنَا فِي أُمَّتِهِ وَاتِنَا مَا وَعَدْكٌ لِأُمَّتِهِ ۖ رَبَّنَا إِنَّنَا أُمَنَّا فَاكْتُبْنَا فِي عِبَادِكَ الْمُؤْمِنِينَ