خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء) — Page 471
خطبات مسرور جلد ہشتم 471 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 ستمبر 2010 پس آخرت کی بھی ہمیشہ ایسی حسنات تلاش کریں۔دنیا کی حسنات وہ ہوں جو آخرت کی حسنات کا وارث بنائیں جس میں حقوق اللہ بھی ادا ہوتے ہوں اور حقوق العباد بھی ادا ہوتے ہوں۔پھر اگلی دعا ہمیں یہ سکھائی: رَبِّ اغْفِرْ لِي وَلِاحْى وَأَدْخِلْنَا فِي رَحْمَتِكَ وَانْتَ اَرْحَمُ الرَّحِمِينَ (الاعراف: 152) اے میرے رب! مجھے بخش دے اور میرے بھائی کو بھی اور ہمیں اپنی رحمت میں داخل کر اور تورحمت کرنے والوں میں سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔فرمایا: رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَ اِسْرَافَنَا فِي أَمْرِنَا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ (ال عمران 148) اے ہمارے رب! ہمارے گناہ بخش دے اور اپنے معاملے میں ہماری زیادتی بھی، اور ہمارے قدموں کو ثبات بخش اور ہمیں کافر قوم کے خلاف نصرت عطا کر۔پھر یہ دعا ہمیں سکھائی۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ : انتَ وَلِيْنَا فَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَ اَنْتَ خَيْرُ الْغَفِرِينَ (الاعراف: 156) تُو ہی ہمارا ولی ہے۔پس ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر ، اور تو بخشنے والوں میں سب سے بہتر ہے۔واكتب لَنَا فِي هَذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةً وَ فِي الْآخِرَةِ إِنَّا هُدْنَا إِلَيْكَ (الاعراف: 157) اور ہمارے لئے اس دنیا میں بھی حسنۃ لکھ دے اور آخرت میں بھی، یقینا ہم تیری طرف ( توبہ کرتے ہوئے) آگئے ہیں۔رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلوةِ وَ مِنْ ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَ تَقَبَّلْ دُعَاءِ (ابراهيم : 41) اے میرے رب! مجھے نماز قائم کرنے والا بنا اور میری نسلوں کو بھی اے ہمارے رب!۔اور میری دعا قبول کر۔رَبَّنَا اغْفِرْ لي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ (ابراهيم : 41) اے ہمارے رب! مجھے بخش دے اور میرے والدین کو بھی اور مومنوں کو بھی، جس دن حساب بر پا ہو گا۔رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَا عَذَابَ جَهَنَّمَ * إِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًا ( الفرقان : 66 ) اے ہمارے رب! ہم سے جہنم کا عذاب ٹال دے۔یقیناً اس کا عذاب چمٹ جانے والا ہے۔إِنَّهَا سَاءَتْ مُسْتَقَرًّا وَ مُقَامًا (الفرقان: 67 ) یقیناًوہ عارضی ٹھکانے کے طور پر بھی بہت بُری ہے اور مستقل ٹھکانے کے طور پر بھی۔