خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 25 of 776

خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء) — Page 25

خطبات مسرور جلد ہشتم 25 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 08 جنوری 2010 کہ وہ بیعت کرنے آئے ہیں۔وہ کافی عرصہ سے ریڈیو احمد یہ سن رہے ہیں اور اب زندگی کا اعتبار نہیں اس لئے بیعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور 10 دسمبر 2009ء کو انہوں نے بیعت کر لی۔دوران ماہ بوبو جلاسو مشن میں 40 افراد آئے اور بیعت کر کے احمدیت میں داخل ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ ریڈیو کے ذریعہ پیغام پہنچا۔ریجن وایو گیا کے مشنری لکھتے ہیں کہ وہ ایک گاؤں پوبے منگاو(Pobe Mengao) میں رسالہ ریویو آف ریلیجنز تقسیم کر رہے تھے جس پر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تصویر تھی۔جب انہوں نے یہ رسالہ ایک شخص ساوا دو گو آدم (Sawadogu Adam) نامی کو دیا تو اس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تصویر دیکھتے ہی کہا کہ یہ بزرگ تو کئی بار مجھے خواب میں مل چکے ہیں۔اس پر ہمارے مشنری صاحب نے بتایا کہ یہ بانی جماعت احمدیہ اور مسیح موعود ہیں۔اس پر وہ شخص بیعت کر کے جماعت میں داخل ہو گیا۔رپورٹ وقف جدید بہر حال اس طرح کے کافی واقعات ہیں۔لیکن وقت تھوڑا ہے۔وقف جدید کی جو رپورٹ پیش کی جاتی ہے وہ سامنے رکھتا ہوں۔یہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے نئے سال کا اعلان بھی کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ اس سال کو بے انتہا برکات کا حامل بنائے اور پہلے سے بڑھ کر جماعت کو قربانی کی توفیق ملے۔جدید کا یہ جو 52 واں سال تھا اس سال اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت نے 35لاکھ 21 ہزار وقف پاؤنڈ کی قربانی پیش کی۔الحمد للہ۔یہ گزشتہ سال سے 3 لاکھ 45 ہزار پاؤنڈ زیادہ ہے۔پاکستان حسب سابق نمبر ایک پہ ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہ لوگ باوجود غربت کے حالات کے قربانیاں کر رہے ہیں اور اس دفعہ وقف جدید میں 8 ہزار نئے افراد شامل ہوئے ہیں۔امریکہ دوسرے نمبر پر ہے انہوں نے بھی 62 ہزار ڈالر کا اضافہ کیا ہے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔برطانیہ نے بھی اس سال پچھلے سال سے ایک لاکھ آٹھ ہزار پاؤنڈ زائد اضافہ کیا ہے اور 2 ہزار افراد شامل ہوئے ہیں۔امریکہ اور برطانیہ ہیں تو 2 اور 3 برطانیہ میں بھی مساجد کی طرف توجہ ہے امریکہ میں بھی توجہ ہے لیکن میں سمجھتا ہوں ایک چیز کے لحاظ سے UK کا دوسرا نمبر ہے۔امریکہ میں چند ایک لوگوں نے آخر میں غیر معمولی چندہ دے کر جو کمی تھی اسے پورا کر دیا ہے جس کی وجہ سے وہ چند ہزار ڈالر یا پاؤنڈ اوپر چلے گئے ہیں۔لیکن عمومی لحاظ سے رپورٹ دیکھنے سے پتہ لگتا ہے کہ شاملین کی طرف توجہ اور محنت جو ہے وہ UK جماعت نے زیادہ کی ہے اور ان کی جو کوشش ہے وہ