خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء) — Page 331
خطبات مسرور جلد ہشتم 331 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 25 جون 2010 بند ہو گئی۔وہاں سے باہر نکلے تو بھائی سے ملاقات ہو گئی اور اس نے کہا کہ مجھے بھی جمعہ پر جانا ہے، لے جائیں۔ابھی یہ باتیں ہو رہی تھیں کہ لائٹ آگئی۔لیکن بہر حال جمعہ پر چلے گئے۔بجلی آنے پر کام شروع نہیں کیا بلکہ جمعہ کے لئے روانہ ہو گئے۔اگر کام میں مصروف ہوتے تو ہو سکتا تھا وقت کا پتہ نہ لگتا۔ان کی اہلیہ محترمہ نے بتایا کہ میرے خاوند ایک مثالی شوہر تھے۔ہماری شادی قریباً ہمیں سال قبل ہوئی تھی۔ہمارا جائنٹ فیملی سسٹم تھا۔میرے شوہر نے ہر ایک کا خیال رکھا اور کبھی کسی کو شکایت کا موقع نہیں دیا۔ان کی نسبتی ہمشیرہ نے شہادت سے پہلے خواب میں دیکھا کہ مبشر بھائی سفید رنگ کی گاڑی میں ہیں جو آسمان پر اڑتی جارہی ہے۔ان کی شہادت کے دو دن بعد ان کی بیٹی ماریہ مبشر نے خواب میں دیکھا کہ ”ابو دروازے میں کھڑے مسکرا رہے ہیں تو پوچھا کہ آپ زندہ ہیں ؟ تو انہوں نے کہا کہ میں تو ٹھیک ہوں اور آپ کے ساتھ ہوں“۔شہید مرحوم نہایت سادہ طبیعت کے مالک، رحم دل، غریبوں کے ہمدرد محبت کرنے والے انسان تھے۔چھوٹوں اور بڑوں کی عزت کرنے والے اور سب میں ہر دل عزیز تھے۔اللہ تعالیٰ ان سب شہداء کے درجات بلند فرمائے۔ان کے بیوی بچوں کا حافظ وناصر ہو۔جن کے والدین حیات ہیں انہیں بھی ہمت اور حوصلہ سے یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اور ان کی نسلوں کے ایمانوں کو بھی مضبوط رکھے۔آئندہ نسلیں بھی صبر اور استقامت سے یہ سب دین پر قائم رہنے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ ان سب کو اپنی حفاظت اور پناہ میں رکھے۔الفضل انٹر نیشنل جلد 17 شمارہ 29 مورخہ 16 جولائی تا 22 جولائی 2010 صفحہ 5 تا 11)