خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page iii of 776

خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء) — Page iii

خطبات مسرور جلد ہشتم 1 بسم الله الرحمن الرحيم وقت کی آواز تو پھر بھی شکر ہے اِمکاں سے باہر جماعت احمدیہ کے دوسرے امام حضرت خلیفہ المسیح الثانی فرماتے ہیں: “خدا تعالیٰ جس شخص کو خلافت پر کھڑا کرتا ہے وہ اس کو زمانہ کے مطابق علوم بھی عطا کرتا ہے۔۔۔۔اسے اپنی صفات بخشتا ہے۔“ "الفرقان "مئی، جون 1967ء صفحہ 37) ہماری خوش نصیبی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں وقت کے امام کو پہچاننے کی توفیق دی ، اور اسکا سراسر فضل واحسان ہے کہ اس نے ہمیں خلافت کے نظام میں شامل کیا، ہمیں ایک خلیفہ عطا کیا جو ہمارے لئے درد رکھتا ہے، ہمارے لئے اپنے دل میں پیار رکھتا ہے ، اس خوش قسمتی پر جتنا بھی شکر کیا جائے کم ہے، اگر ہر بال ہو جائے سخن ور تو پھر بھی شکر ہے امکاں سے باہر اس شکر کا ایک طریق یہ بھی ہے کہ ہم خلیفہ وقت کی آواز کو سنیں ،اس کی ہدایات کو سنیں اور اس پر عمل کریں۔کیونکہ اسکی آواز کو سنا باعث ثواب اور اس کی باتوں پر عمل کرنا دین ودنیا کی بھلائی کا موجب ہے۔اس کی آواز وقت کی آواز ہوتی ہے ، زمانے کی ضرورت کے مطابق یہ الہی بندے خدا کے بلائے بولتے ہیں۔خدائی تقدیروں کے اشاروں کو دیکھتے ہوئے وہ رہنمائی کرتے ہیں۔الہی تائیدات و نصرت ان کے شامل حال ہوتی ہے۔خدائی صفات ان کے اندر جلوہ گر ہوتی ہیں۔ہے۔زیر نظر جلد میں ہمارے پیارے آقا اور امام حمام کی وہ قیمتی اور زریں نصائح ہم ملاحظہ کر سکیں گے۔گھروں کے مسائل ہوں یا معاشرتی ، ان سب کی بابت ایسی نصائح ہیں کہ جن پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی زندگیوں کو سنوار سکتے ہیں ، اپنی زندگیوں میں نکھار پیدا کر سکتے ہیں اور معاشرے میں ایک حسین انقلاب پیدا کر سکتے ہیں۔دنیا بھر میں جو نفسانفسی کا عالم ہے اور جو انسانیت کو ایک تیسری عالمگیر جنگ کے دھانے پر لا کھڑا کئے ہوئے ہے۔انسان اپنے رب، اپنے خالق اور مالک سے منہ موڑے ہوئے اسکی ایسی ناراضگی کا مور د بنا ہوا ہے کہ آئے دن طرح طرح کی آفات و مصائب کے عذاب کا شکار ہو رہا ہے۔ایسی ایسی آفتیں دنیا پر نازل ہورہی ہیں کہ جن کا کبھی نام ہی سنا جاتا تھا۔ان سب سے بچنے کے لئے دل کی گہرائیوں سے نکلی ہوئی ہمدردی اور شفقت کے جذبات پر مشتمل نصائح بھی آپ ان خطبات میں پائیں گے۔ان خطبات میں اسلام اور قرآن اور آنحضرت صلی یکم کی ذات بابرکات پر مغرب کی طرف سے لگائے جانے والے الزامات کا جواب بھی تفصیل سے موجود ہے۔ان صفحات میں آپ دیکھیں گے کہ کس حکمت ودانائی اور جرآت سے دنیا کے سامنے اسلام اور بانی اسلام حضرت محمد علی ایم کی خوبصورت تعلیم کو پیش کیا گیا ہے اور بتایا ہے کہ امن عالم اب اسلام کی تعلیمات کے ساتھ ہی وابستہ ہے۔اور سب سے اہم یہ کہ ایک احمدی کو اسکی ذمہ داریوں کی طرف بھی توجہ دلائی گئی ہے طرح طرح کی بدعات اور بدر سومات جو بجائے خود کسی بھاری آفت سے کم نہیں جو اقتصادی بدحالی کے ساتھ ساتھ اخلاق اور روحانیت کا بھی دیوالیہ نکال