خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء) — Page 156
156 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 مارچ 2010 خطبات مسرور جلد ہشتم يَخَافُ عُقْبُهَا ( الشمس: 16) پھر وہ اس امر کی بھی پروا نہیں کرتا کہ اس کے پچھلوں کا کیا حال ہو گا۔برخلاف اس کے جو لوگ اللہ تعالیٰ سے ڈرتے اور اس کی عظمت کو دل میں جگہ دیتے ہیں۔خدا تعالیٰ ان کو عزت دیتا ہے اور خود ان کے لئے ایک سپر ہو جاتا ہے“۔( ڈھال بن جاتا ہے)۔(ملفوظات جلد 4 صفحہ 641 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ) اللہ تعالیٰ رحم فرمائے اور ہمیشہ اپنے غضب سے، اپنی ہلکی سی سزا سے بھی ہمیں محفوظ رکھے ، اور ہمیں اپنے انعامات سے نوازے۔ہمیشہ ہمارے وہم و گمان سے بڑھ کر اپنے فضل ورحم کے نظارے دکھائے، اپنی خوف اور اپنی خشیت ہمارے دلوں میں قائم فرمائے۔ہم کامل تو گل کرنے والے ہوں۔اور اللہ تعالیٰ خود ہر موقع پر ہماری ڈھال بن جائے جیسا کہ اس کا وعدہ ہے۔انشاء اللہ تعالیٰ میں سفر پر بھی جا رہا ہوں تو امید ہے آئندہ چند جمعے جو ہیں وہ آپ لوگ بھی باقی دنیا کی طرح MTA پر دیکھیں گے۔دعا کریں اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے یہ سفر بابرکت فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل جلد 17 شمارہ 16 مورخہ 16 اپریل تا 22 اپریل 2010 صفحہ 5 تا 8 )