خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 592 of 670

خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 592

592 خطبہ جمعہ فرمودہ 18 دسمبر 2009 خطبات مسرور جلد هفتم اس حوالے سے کہ مسجد میں افتتاح بھی ہوتے ہیں یہ تو خیر پچاس سالہ تقریب ہے۔ایک بات میں اور کہنا چاہتا ہوں کہ بعض مساجد کیونکہ چھوٹی ہیں تو مسجدوں کے افتتاح پر اب عموماً یہ روایت بن گئی ہے کہ جو ریسپشن (reception) ہوتی ہے اس میں مسجد کے اندر ہی میٹ (Mat) بچھا کر دعوت اور کھانے وغیرہ کا انتظام کر لیا جاتا ہے۔آئندہ سے اس کی اجازت نہیں ہے۔اگر کہیں مسجد کی ریسپشن وغیرہ ہونی ہے تو صحن میں مار کی لگا کر کریں۔مسجد کا جو اندرونی ہال ہے اس میں کسی قسم کی کوئی کھانے وغیرہ کی دعوت آئندہ سے نہیں ہو گی۔یہ آپ بھی نوٹ کرلیں اور دنیا میں رہنے والی باقی جماعتیں بھی نوٹ کرلیں۔الفضل انٹر نیشنل جلد 1 شماره 20 مورخہ 8 جنوری تا 14 جنوری صفحہ 5 تا 8 )