خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 558 of 670

خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 558

558 خطبات مسرور جلد ہفتم خطبہ جمعہ فرمودہ 27 نومبر 2009 اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے لئے ہمیشہ غیرت دکھائی ہے اور آج بھی دکھاتا ہے۔لیکن جیسا کہ واقعات سے ظاہر ہے جس نے نہ سمجھنا ہو نہیں سمجھتے۔دعاؤں کے ذریعہ سے ان کی تکلیفیں بھی دور ہوئیں لیکن پھر بھی سمجھ نہیں آیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا دعوی سچا ہے اور ہمیں ان کو تکلیف دینے کی بجائے ان کے ساتھ ان کی بیعت میں آنا چاہئے۔یہ اللہ تعالیٰ کا جو تعلق ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ ، آپ کی جماعت کے ساتھ ، یہ آج تک قائم ہے۔جو خالص ہو کر دعائیں کرنے والے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو نظارے دکھاتا ہے اور یہ تعلق قائم ہو بھی سکتا ہے ہر ایک کے ساتھ، اگر خالص ہو کر اللہ تعالی کے آگے جھکا جائے صرف تقویٰ پر چلنے اور عبادات کی طرف توجہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک جگہ فرماتے ہیں یہ قومی جو انسان کو دئے گئے ہیں اور اگر وہ ان سے کام لے تو یقیناً ولی ہو سکتا ہے میں یقیناً کہتا ہوں کہ اس اُمت میں بڑی قوت کے لوگ آتے ہیں جو نو راور صدق اور و فا سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں اس لئے کوئی شخص اپنے آپ کو ان قومی سے محروم نہ سمجھے۔کیا اللہ تعالیٰ نے کوئی فہرست شائع کر دی ہے۔جس سے یہ سمجھ لیا جائے کہ ہمیں ان برکات سے حصہ نہیں ملے گا۔خدا تعالی بڑا کریم ہے اس کی کریمی کا بڑا گہرا سمندر ہے کبھی ختم نہیں ہوسکتا اور جس کو تلاش کرنے والا اور طلب کرنے والا کبھی محروم نہیں رہا۔اس لئے تم کو چاہئے کہ راتوں کو اٹھ اٹھ کر دعائیں مانگو اور اس کے فضل کو طلب کرو۔ہر ایک نماز میں دعا کے لئے کئی مواقع ہیں، رکوع، قیام ، قعدہ ، سجدہ وغیرہ پھر آٹھ پہروں میں پانچ مرتبہ نماز پڑھی جاتی ہے۔فجر ، ظہر، عصر، شام اور عشاء اور ان پر ترقی کر کے اشراق اور تہجد کی نمازیں ہیں یہ سب دعا ہی کے لئے مواقع ہیں۔( ملفوظات جلد اول صفحہ 234-233 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ ) آنحضرت ﷺ نے بھی ہمیں دعا کا طریق سکھایا ہے کہ کس طرح دعا کرنی چاہئے اللہ تعالیٰ کا قرب پانے کے لئے۔ایک روایت میں آتا ہے حضرت زید بن ثابت بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ اللہ نے ہمیں ایک دعا سکھائی اور فرمایا کہ ہر روز اس کے ذریعہ سے اپنے گھر والوں کا خیال رکھا کریں۔آپ نے فرمایا کہ تو صبح کے وقت یہ کہہ میں حاضر ہوں ، اے اللہ میں حاضر ہوں اور سب ساعتیں اور خوشیاں تجھ سے ہی ہیں اور ہر قسم کی بھلائی تیرے ہاتھوں میں ہے اور تجھ سے ہی ہے اور تیرے ذریعہ ہی مل سکتی ہے اور تیری طرف رجوع کر کے ہی مل سکتی ہے۔اے اللہ میں جو بھی کہوں یا جو بھی نذرمانوں یا کوئی قسم کھاؤں تو تیری مشیت اس سے پہلے ہے۔جو تو چاہے وہی ہوتا ہے اور جس کو تو پسند نہ کرے وہ ہر گز نہیں ہوتا۔اور ہر قسم کی قوت اور طاقت تجھ سے ہی یقینا تجھ سے ہی ہے۔یقینا تو ہر چیز پر قادر ہے۔اے میرے اللہ ! میں جو بھی درود بھیجوں تو وہ اس پر ہو جس پر تو درود بھیجے اور میں جس پر لعنت کروں وہ لعنت