خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 484
خطبات مسرور جلد ہفتم 484 خطبه جمعه فرموده 19اکتوبر 2009 حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک اور جگہ فرماتے ہیں کہ: "مَنْ كَانَ لِلَّهِ كَانَ اللهُ لَهُ خدا تعالیٰ کبھی کسی صادق سے بے وفائی نہیں کرتا۔ساری دنیا بھی اگر اس کی دشمن ہوا اور اس سے عداوت کرے تو اس کو کوئی گزند نہیں پہنچاسکتی ( اس کی دشمن ہو اور اس سے عداوت کرے تو اس کو کوئی گزند نہیں پہنچاسکتی۔خدا بڑی طاقت اور قدرت والا ہے اور انسان ایمان کی قوت کے ساتھ اس کی حفاظت کے نیچے آتا ہے اور اس کی قدرتوں اور طاقتوں کے عجائبات دیکھتا ہے پھر اس پر کوئی ذلت نہ آوے گی۔یاد رکھو خدا تعالیٰ زبر دست پر بھی زبر دست ہے بلکہ اپنے امر پر بھی غالب ہے۔بچے دل سے نمازیں پڑھو اور دعاؤں میں لگے رہو اور اپنے سب رشتہ داروں اور عزیزوں کو یہی تعلیم دو۔پورے طور پر خدا کی طرف ہو کر کوئی نقصان نہیں اٹھاتا۔خدا کی طرف ہو جاؤ۔کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا۔) نقصان کی اصل جڑا گناہ ہے۔( ملفوظات جلد سوم صفحہ 64 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ ) اللہ کرے کہ ہم ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے کامل وفاداروں میں رہیں۔ہر گناہ سے بچنے والے ہوں اور اللہ تعالیٰ کی محبت کی آگ ہر احمدی اپنے دل میں اس شدت سے بھڑکائے کہ تمام آلودگیاں جل کر خاک ہو جائیں، راکھ ہو جائیں اور پھر ہم دنیا کو وہ نظارہ دکھائیں جس کے دکھانے کے لئے ہی ہمارے دل میں تمنا اور آرزو ہے۔اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو۔الفضل انٹر نیشنل جلد 16 شماره 44 مورخہ 30 اکتوبر تا 5 نومبر 2009 صفحہ 5 تا صفحه 8)