خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 437
437 خطبات مسرور جلد هفتم خطبه جمعه فرموده 11 ستمبر 2009 گیا تھا لیکن ویزا نہ ملنے کی وجہ سے کچھ ماہ بعد واپس آگئے۔پھر وکالت تبشیر میں کام کیا۔1993ء سے کینیڈا میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔وینکوور میں اور آٹوا میں مربی کے طور پر کام کرتے رہے۔بڑے ملنسار اور پیار کرنے والے اور اعلیٰ اخلاق کے مالک تھے۔اپنے عزیزوں کا، رشتہ داروں کا ، غریبوں کا بڑا خیال رکھنے والے تھے۔جماعتی روایات کا بھی بڑا گہرا علم تھا اور اطاعت کا بڑا سخت جذبہ ان میں پایا جاتا تھا۔خلافت سے بڑی محبت کرنے والے تھے۔ایک تو ہر احمدی کو ہوتی ہے۔ہر مربی کو ہونی چاہیئے اور ہوتی ہے لیکن بعضوں کی محبت غیر معمولی ہوتی ہے۔یہ بھی ان میں شامل تھے۔کبھی کوئی شکایت نہیں پیدا ہوئی تھی۔بڑی باریک بینی سے، محنت سے ہر کام کرنے والے تھے۔میرے کینیڈا کے جو دورے ہوتے رہے ہیں تو اس وقت یہ ملاقاتوں کے لئے یا دوسرے کاموں کے لئے پرائیویٹ سیکرٹری کے دفتر میں ڈیوٹیاں بھی دیتے رہے اور ہمیشہ بڑی خوش اسلوبی سے اور بڑی محنت سے کام کرتے رہے۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے۔مغفرت کا سلوک فرمائے۔ان کی اہلیہ اور پانچ بچیاں ہیں۔دو کی شادی ہو گئی ہے۔چھوٹی بچی ان کی شاید بارہ سال کی ہے۔ان کے لئے دعا کریں اللہ تعالیٰ ان سب کو صبر اور حوصلہ دے اور ان کو اپنی حفظ وامان میں رکھے۔مجید سیالکوٹی صاحب جو ہمارے یہاں مبلغ ہیں طارق اسلام صاحب کے بہنوئی ہیں اور ان کے ایک بھائی حافظ طیب احمد غانا میں ہیں وہ جنازہ پر نہیں جا سکے۔اللہ تعالیٰ سب عزیز وں کو رشتہ داروں کو صبر اور حوصلہ دے۔ابھی جمعہ کی نماز کے بعد انشاء اللہ ان کا جنازہ غائب پڑھاؤں گا۔الفضل انٹر نیشنل جلد 16 شماره 40 مورخہ 12اکتوبر تا 8 اکتوبر 2009 صفحہ 5 تا صفحه 8