خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 384
384 خطبات مسرور جلد ہفتم خطبه جمعه فرموده 21 اگست 2009 عبادات اور اپنی زندگیوں میں پاک تبدیلی پیدا کرنے کی طرف توجہ ہے۔اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا جلسوں کے انعقاد کا بھی یہ مقصد تھا کہ ہر سال جمع ہو کر اپنی سوچوں اور خیالات کو اس نہج پر چلانے کی تربیت لیں اور سارا سال پھر اس روحانی ماحول کے فیض کی جگالی کرتے رہیں یہاں تک کہ اگلا جلسہ آ جائے اور پھر روحانیت میں ترقی کی طرف مزید قدم بڑھیں۔پس یاد رکھیں کہ صرف یو کے اور جرمنی کے جلسے قریب قریب ہونے کی وجہ سے تسلسل کا مزا نہیں لینا بلکہ اس تسلسل کو اگلے جلسے تک قائم رکھنے کی کوشش کرنی ہے اور جب یہ حالت پیدا ہوگئی تو سمجھ لیں کہ ہم نے اپنے مقصد کو پا لیا۔اس تسلسل کو قائم رکھنے کی طرف عبادتوں کے حوالے سے آنحضرت تم نے بھی ہمیں توجہ دلائی ہے۔جیسا کہ آپ ﷺ نے ایک دفعہ فرمایا کہ " کہائر سے بچنے کے لئے پانچ نمازیں، ایک جمعہ دوسرے جمعہ تک اور ایک رمضان دوسرے رمضان تک کفارہ ہوتا ہے۔“ صلى الله (صحیح مسلم۔کتاب الطهارة - باب الصلوات الخمس والجمعة الى الجمعة حديث (440) پس نیکیوں کی طرف توجہ اور ان میں تسلسل اور ان کی آمد کا انتظار ایک مومن کو دوسرے سے ممتاز کرتا ہے۔غیر مومن سے ممتاز کرتا ہے۔انسان کہائر سے یا گناہوں سے تبھی بیچ سکتا ہے جب نیکیوں کو قائم رکھنے کا ایک تسلسل ہو اور ایک خواہش ہو۔پس نیکیوں کا تسلسل قائم رکھنے کے لئے جو بھی مواقع پیدا ہوں وہ خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کا ذریعہ بنتے ہیں۔اب انشاء اللہ تعالیٰ دودن بعد یعنی پرسوں اتوار سے اس تسلسل کو قائم رکھنے کے لئے رمضان بھی شروع ہونے والا ہے۔جلسے کے روحانی ماحول کو تو ہم نے روحانی مائدے کے ساتھ ساتھ مادی غذا سے بھی لطف اندوز ہوتے ہوئے گزارا۔رمضان کے ان بابرکت ایام میں ہم نے جسمانی مادی غذا میں کمی کرتے ہوئے صرف روحانی ترقیات کے حصول کی کوشش کرتے ہوئے اسے گزارنا ہے۔ایک خاص توجہ اور کوشش اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے اور اس کی دی ہوئی توفیق سے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کی طرف قدم بڑھانا ہے انشاء اللہ۔اور اپنے اندر پاک تبدیلیاں پیدا کرنے کی کوشش کرنی ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے اور ہم رمضان کا حق ادا کرنے والے بنیں۔ہم خوش قسمت ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جلسوں کا اجراء فرما کر ہمارے لئے ایک زائد ٹرینگ کیمپ مہیا فرما دیا۔ایک ایسا روحانی ماحول مہیا فرما دیا جس میں ہر قسم کی نیکیوں میں آگے بڑھنے کی طرف توجہ دلائی جاتی ہے۔ایک علمی ، دینی اور روحانی ماحول میسر کیا جاتا ہے جس میں جہاں ہم اپنی اصلاح کی طرف توجہ کرتے ہیں۔اپنے جائزے لیتے ہیں اور لینے چاہئیں۔جلسوں کے فوراً بعد ہی مخلصین کی طرف سے خطوط آنے شروع ہو جاتے ہیں کہ جلسہ ہمارے لئے بے انتہا علمی دینی اور روحانی امور کی طرف توجہ دلانے کا باعث بنا ہے۔جب احمدی