خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 368 of 670

خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 368

368 خطبه جمعه فرموده 7 اگست 2009 خطبات مسرور جلد ہفتم پھر آپ فرماتے ہیں براہین احمدیہ میں ایک یہ پیشگوئی ہے۔سُبحَانَ اللهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى زَادَ مَجُدَكَ يَنْقَطِعُ ابَاءُ كَ وَيُبْدَءُ مِنكَ - ( دیکھو براہین احمدیہ صفحہ 490 ) ( ترجمہ ) خدا ہر ایک عیب سے پاک اور بہت برکتوں والا ہے وہ تیری بزرگی زیادہ کرے گا۔تیرے باپ دادے کا ذکر منقطع ہو جائے گا اور خدا اس خاندان کی بزرگی کی تجھ سے بنیاد ڈالے گا۔یہ اس وقت کی پیشگوئی ہے کہ جب کسی قسم کی عظمت میری طرف منسوب نہیں ہوتی تھی اور میں ایسے گمنام کی طرح تھا جو گو یا دنیا میں نہیں تھا۔اور وہ زمانہ جب یہ پیشگوئی کی گئی اس پر اب قریباً 30 برس گزر گئے۔اب دیکھنا چاہئے کہ یہ پیشگوئی کس صفائی سے پوری ہوئی جو اس وقت ہزار ہا آدمی میری جماعت کے حلقہ میں داخل ہیں۔اور اس سے پہلے کون جانتا تھا کہ اس قدر میری عظمت دنیا میں پھیلے گی۔پس افسوس ان پر جو خدا کے نشانوں پر غور نہیں کرتے۔پھر اس پیشگوئی میں جس کثرت نسل کا وعدہ تھا اس کی بنیاد بھی ڈالی گئی۔کیونکہ اس پیشگوئی کے بعد چار فرزند نرینہ اور ایک پوتا اور دولڑکیاں میرے گھر میں پیدا ہوئیں۔جو اس وقت موجود نہ تھیں۔(حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 263 تا 265) آج جبکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جسمانی اولاد بھی دنیا میں پھیلی ہوئی ہے اور روحانی اولاد بھی دنیا میں پھیلی ہوئی ہے اور ہر دن اس میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔ہم ہر روز ہر قوم اور ہر ملک میں ایک نیا نشان دیکھ رہے ہیں۔غلام احمد کی جے“ کا نعرہ لگ رہا ہے تو اللہ تعالیٰ جو بچے وعدوں والا ہے حضرت مسیح موعود کی شان کو بلند فرما تا چلا جارہا ہے۔اللہ تعالیٰ جس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بلندشان عطا فرمائی اور ہر موقع پر آپ کی تائید اور نصرت کے لئے نشانات ہمیں دکھائے وہ جسے چاہتا ہے عزت عطا فرماتا ہے جیسا کہ اس نے فرمایا وہ جھوٹے وعدوں والا خدا نہیں ہے۔آج تک وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے کئے گئے وعدے پورے کرتا چلا جارہا ہے۔اس کا یہ وعدہ بھی یقینا پورا ہو گا کہ وہ قیامت تک آپ کے ماننے والوں کو دوسروں پر غلبہ عطا فرمائے گا۔پس ہر احمدی کو اُس غلبہ کا حصہ بننے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے تمام دعاوی پر کامل یقین رکھتے ہوئے ، اس پر مضبوطی سے قائم ہوتے ہوئے یہ کوشش کرنی چاہئے اور دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ اس سے چمٹائے رکھے۔ان انعامات سے فیض پانے کے لئے جن کا اللہ تعالیٰ نے آپ سے وعدہ فرمایا ہے ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے حضور جھکے رہنے کی ضرورت ہے۔مخالفین احمدیت وقتا فوقتا اپنے دل کے بغض اور کینے ظاہر کرتے رہتے ہیں۔پاکستان میں تو عمومی طور پر بھی یہ حالت ہے کہ اسلام کے نام پر اور اللہ اور رسول کے نام پر اسلام کی تعلیم کے خلاف جس کے اوپر کسی بھی مولوی کو اپنے پسند کا نہ ہو کوئی شخص اس کو پکڑا دیتے ہیں کینے ظاہر کرتے ہیں اور ظلم کرتے چلے جاتے ہیں اسلام کو بدنام کرنے کے لئے۔اس کا نتیجہ یہ نکل رہا ہے کہ آج پورا ملک ساری دنیا میں بدنام ہے جہاں انہوں نے احمدیوں پر ظلم کرتے ہوئے