خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 310
خطبات مسرور جلد هفتم 310 خطبہ جمعہ فرمودہ 3 جولائی 2009 ہے کہ دیں۔اور اسی طرح ذیلی تنظیمیں اور جماعتی نظاموں کا بھی کام ہے کہ اس طرف توجہ دلائیں یہ بات غلط ہے کہ کیونکہ یہ مشکل ہے اس لئے ہم نہ پڑھیں۔آہستہ آہستہ پھر بالکل دور ہٹتے چلے جائیں گے۔کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اپنے الفاظ میں جو عظمت و شوکت ہے وہ ان کا خلاصہ بیان کر کے یا اس میں سے اخذ کر کے نہیں پیدا کی جاسکتی۔مختلف عناوین کے تحت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جو کتب ہیں ان کے اقتباسات انگلش میں بھی ٹرانسلیشن ہو گئے ہیں۔Essence of Islam کے نام سے پانچ والیومز (Volumes) میں اور مزید ہو بھی رہے ہیں ان کو انگریزی دان طبقے کو پڑھنا چاہئے۔گو کہ جو اصل الفاظ میں اور ترجمہ میں بھی بڑا فرق ہو جاتا ہے لیکن پھر بھی اصل الفاظ کے قریب ترین رہتا ہے ترجمہ اور جن کتب کے مکمل ترجمے ہو چکے ہیں وہ بھی ہر احمدی گھر میں ہونی چاہئیں وہ کتب اور انشاء اللہ تعالیٰ مجھے امید ہے کہ جلد ہی براہین احمدیہ کا بھی ترجمہ ہو کے آ جائے گا۔تو جو انگریزی میں پڑھنے والے ہیں وہ لوگ بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کو خرید میں اور پڑھیں اور ان سے دلیلیں لیں اور اپنے مخالفین کو دلائل سے قائل کریں اور اُردو پڑھنے والے جتنے ہیں ان کو تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مکمل کتب کا سیٹ رکھنا چاہئے۔اب نئی کتب چھپ رہی ہیں جونئی کمپوز ہو رہی ہیں کمپیوٹر پہ تو انشاء اللہ جلسہ تک کچھ جلدیں آ بھی جائیں گی تو ان کو بھی احمدیوں کو جن کے گھروں میں کتب نہیں ہیں وہ خریدنا چاہئے۔میں نے گزشتہ ایک خطبہ میں بیان کیا تھا کہ ایک خاتون نے لکھا مجھے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب پڑھ کر یا بعض صفات پر آپ کے بیان کردہ جو تفسیریں تھیں ان پر غور کر کے اب مجھے قرآن کریم کی سمجھ آنی شروع ہوئی ہے۔تو قرآن کریم کو سمجھنے کے لئے بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب پڑھنا ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل جلد 16 شمارہ 31-30 مورخہ 24 جولائی تا 6 اگست 2009 صفحہ 5 تا صفحہ 8