خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 299
299 خطبہ جمعہ فرمودہ 26 جون 2009 خطبات مسرور جلد ہفتم تھی۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔ان کے کرنل صاحب نے بتایا کہ آپریشن میں شامل تھے اور پاؤں میں ان کے گولی لگی لیکن ان کو روکا گیا کہ اب اس زخم کو پہلے کر لیں۔لیکن اس کے باوجود انہوں نے کہا نہیں اور بے جگری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔آپ کے پڑدادا حضرت چوہدری عبد العزیز صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ صحابی تھے، پڑنا نا حضرت ڈاکٹر غلام دستگیر صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ ، حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے صحابی تھے۔راولپنڈی جماعت کے مخلص رکن تھے، آپ موصی بھی تھے ان کے پسماندگان میں ایک اہلیہ اور ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔بیٹی کی عمر 4 سال ہے دانیہ افضال اور بیٹا محمد آصف ایک سال کا ہے۔ربوہ میں ان کی تدفین ہوئی ہے اور فوجی اعزاز کے ساتھ۔فوج کے وہاں افسران بھی آئے اور دستہ بھی آیا جنہوں نے وہاں ان کی تدفین کی۔یہ کہتے ہیں کہ احمدی ملک کے دشمن ہیں جہاں بھی قربانیاں دی جاتی ہیں احمدی پیش پیش ہوتے ہیں ان قربانیوں میں اور وزیراعظم اور صدر صاحب کی طرف سے بھی پھولوں کی چادر ان کے چڑھائی گئی۔تو اگر یہ ملک دشمن ہیں تو پھر اپنے وزیر اعظم اور صدر کو پکڑو پہلے اور پھر فوج کو پکڑ وجو وہاں آئے اور انہوں نے پورے اعزاز سے ان کی تدفین کی۔پھر ایک اور جنازہ ہے عزیزم احمد جمال کا جو محمدمحسن صاحب مرحوم کے بیٹے تھے یہ بھی 19 مئی کو ربوہ نہر پر پنک پر گئے، ربوہ کے پاس وہاں ڈاکوؤں نے انہیں لوٹا اور ان پر فائر کیا، سر میں دو گولیاں لگیں و ہیں شہید ہو گئے۔مرحوم کی 19 سال عمر تھی اور وقف نو کی تحریک میں شامل تھا اور موصی تھا۔اللہ تعالیٰ اس کے بھی درجات بلند فرمائے۔بڑا خدام الاحمدیہ کا سرگرم رکن۔اسی طرح کل ایک اطلاع ہے جس کی تفصیلات تو نہیں ہیں لیکن بہر حال دو شہداء ہیں جو کوئٹہ میں شہید ہوئے۔خالد رشید صاحب ابن مکرم رشید احمد صاحب اور ظفراقبال صاحب ابن مکرم لعل دین صاحب۔یہ ظفر اقبال صاحب ان کے پاس ملازم تھے تو یہ شام کو اس ملازم کو چھوڑ نے گھر گئے ہیں تو کار سے نکلتے ہوئے ، نکلتے ہی ان پر فائر کر دیا گیا اور دونوں موقع پر شہید ہو گئے۔ان کے بھائی جو گھر کے دروازے کے باہر نکلے، ان پر بھی فائز کیا لیکن بہر حال وہ تو نہیں لگا لیکن اس کے بعد یہ چلے گئے۔غالب امکان یہی ہے کہ یا یہ احمدیت کی وجہ سے ٹارگٹ شوٹنگ ہے یا آج کل پنجابی اور بلوچی کا بڑا وہاں چل رہا ہے۔ان کو تھریٹ (Threat) بھی ہیں احمدیت کی وجہ سے بھی تھریٹس (Threats) تھیں۔اس وجہ سے بہر حال یہ بھی کل دو شہید ہوئے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سب کے درجات بلند فرمائے مغفرت کا سلوک فرمائے۔ان سب کے جنازے بھی پڑھاؤں گا میں۔الفضل انٹرنیشنل جلد 16 شمارہ 29 مورخہ 17 جولائی تا23 جولائی 2009 صفحہ 5 تا صفحہ 9)