خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 115
115 خطبه جمعه فرموده 27 فروری 2009 خطبات مسرور جلد ہفتم ہے۔میں خواب میں یہ خیال کرتا ہوں کہ یہ ضرور احمدی ہیں۔میں ان کے پاس پہنچ جاتا ہوں اور ان میں شمولیت اختیار کر لیتا ہوں۔اس کے بعد پھر انہوں نے بیعت کر لی۔پھر ہمارے مبلغ نجی لکھتے ہیں کہ 16 سال کا ایک ہندو تھا اس کی مسلمان لڑکی سے شادی ہوئی تھی اور خود ہندو ہی تھا۔ایک روز ہم اس کے گھر ملنے کے لئے گئے تو اس نے روتے ہوئے کہا کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ دو آدمی میرے پاس آئے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ شامل ہو جاؤ اور ان کا لباس اور ٹوپی بالکل یہی تھی جو آپ نے پہن رکھی ہے اس پر اس نے بیعت کر لی۔پھر ایک کرد مسلمان، قاسم دال صاحب جرمنی میں ہیں وہ اپنی جرمن بیوی اور تین بیٹیوں کے ساتھ جماعت کے تبلیغی سٹال پر تشریف لائے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تصویر سے بات شروع ہوئی اور خوب غصہ سے بولے کہ حضرت رسول کریم ﷺ کے بعد کون آ سکتا ہے۔پندرہ منٹ کی بحث کے بعد آخر ہمارے سیکرٹری تبلیغ نے ان کا فون نمبر لے لیا، چلے گئے۔اگلے دن انہوں نے کھانے پر بلایا۔تبلیغی نشست ہوئی۔انہوں نے کتابیں بھی دیں۔دو دن کے بعد ان کا فون آیا کہ میں نے کتابیں نہیں پڑھیں اور میں نے وہ کتابیں جلا دی ہیں کیونکہ مجھے مولویوں نے یہی کہا ہے کہ ان کی کسی قسم کی چیز پڑھنی بھی نہیں ہے۔خیر انہوں نے ان کو کہا کہ ٹھیک ہے ، نہ مانیں۔آپ جمعرات کو دوبارہ تشریف لائیں۔دوستی تو ختم نہیں ہو سکتی۔تو خیر اس دن وہ آئے اور اس دن روزہ رکھ کے آئے ہوئے تھے کہ احمدی کے گھر سے کھانا بھی نہیں کھانا۔خیر باتیں کرتے رہے۔باتیں لمبی ہوتی چلی گئیں اور روزہ کی افطاری کا وقت ہو گیا اور مجبوراً ان کو وہاں روزہ افطار کرنا پڑا۔کھانا تو کھانا پڑ گیا۔ہمارے سیکرٹری تبلیغ نے ان کو کہا کہ آپ مولوی کی باتیں چھوڑیں اور چالیس روز صاف دل ہو کے اللہ تعالیٰ کے حضور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی سچائی کے بارے میں درد دل سے دعا کریں اور اس عرصہ میں کوئی تعصب نہ ہو۔تو کہتے ہیں کہ تیسرے دن ان کا ٹیلیفون آیا اور اپنی کام کی جگہ سے آیا کہ تمہارے پاس حضرت خلیفتہ اسیح الخامس کی فوٹو ہے؟ انہوں نے کہا ہاں ہے تو جواب دیا کہ میں ابھی کام چھوڑ کے آ رہا ہوں۔انہوں نے پوچھا کہ کیا وجہ ہوئی ہے۔کہتے ہیں کہ مجھے غائبانہ آواز آئی ہے کہ ثبوت کیا مانگتے ہو ثبوت تو ہم تمہیں دکھا چکے ہیں اور ساتھ ہی ان کو وہ خواب یاد دلائی گئی جس میں انہوں نے مجھے اس حالت میں دیکھا تھا کہ کسی فوج کی کمان کر رہا ہوں اور فرشتے ساتھ ہیں۔بہر حال اس کے بعد انہوں نے پھر بیعت کر لی۔تو یہ چند واقعات ہیں جو میں نے بیان کئے ہیں، مختلف ملکوں کے بے شمار ایسے واقعات ہیں۔کچھ تو جلسوں پر بیان کئے جاتے ہیں لیکن اتنا وقت نہیں ہوتا کہ سارے بیان کئے جاسکیں۔میرا خیال تھا کہ قادیان کے جلسے پہ بیان کروں گا لیکن وہاں بھی نہیں ہو سکا۔بہر حال چند ایک واقعات اتفاق سے اس مضمون کے ضمن میں آگئے تو میں نے بیان کر دیئے کہ اللہ تعالیٰ اس طرح ہدایت کے سامان فرماتا ہے اور اس طرح آج تک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة