خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 259 of 587

خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء) — Page 259

259 خطبہ جمعہ فرمودہ 27 جون 2008 خطبات مسرور جلد ششم ایک عہد کیا ہے۔اس عہد کی تجدید کا پھر اللہ تعالیٰ نے آپ کو موقع عطا فرمایا ہے۔ہر ایک اپنے خدا سے اپنے سجدوں میں پھر یہ عہد کرے کہ جو مثال ہم نے 27 مئی کو قائم کی تھی، جس طرح دعاؤں اور عبادتوں کی طرف ہمیں اللہ تعالیٰ کے احسان سے توجہ پیدا ہوئی تھی اسے ہم اپنی زندگیوں کا دائمی حصہ بنانے کی کوشش کریں گے تا کہ ہمارا شمار ہمیشہ ان لوگوں میں ہوتا رہے جو خدا تعالیٰ کے بچے عابد ہیں اور جن کے ساتھ خدا تعالیٰ کا خلافت کا وعدہ ہے۔اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔خدا کرے کہ یہ جلسہ ہر ایک میں عبادت کا حق ادا کرنے کی طرف توجہ دلانے والا ثابت ہو۔الفضل انٹرنیشنل جلد نمبر 15 شمارہ نمبر 29 مورخہ 16 جولائی تا 24 جولائی 2008 صفحہ 5 تا 7)