خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء) — Page 220
220 خطبات مسرور جلد ششم خطبہ جمعہ فرمودہ 30 مئی 2008 اگر حکمران ظالم ہیں تو ان سے بھی نجات دلائے اور ان کو صحیح راستے پر چلائے۔مسلمان ملکوں کے لئے خاص طور پر دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اُن کو مسیح محمدی کو پہچاننے کی توفیق عطا فرمائے۔اور عموما دنیا کے لئے بھی دعا کریں کہ جس طرح وہ تباہی کی طرف جارہی ہے اللہ تعالیٰ اپنے عذابوں سے انہیں محفوظ رکھے اور حقیقت پہچاننے کی توفیق دے تاکہ دنیا ایسے نظارے دیکھے جہاں صرف اور صرف خدا کی حکومت ہو اور حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کا جھنڈا لہراتا ہو۔آمین الفضل انٹر نیشنل جلد نمبر 15 شمارہ نمبر 25 مورخہ 20 جون تا 26 جون 2008 صفحہ 5 تا 8)