خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء) — Page 532
532 خطبہ جمعہ 28 دسمبر 2007ء خطبات مسر در جلد پنجم پھٹتے ہیں یا گولیاں چلتی ہیں یا قتل ہوتے ہیں اس کے رد عمل کے طور پر بجائے اس کے کہ غور وفکر کر کے کوئی حل سوچا جائے، کوئی عقلمندی سے پلاننگ کی جائے ، اس کی بجائے پھر مار دھاڑ توڑ پھوڑ اور تباہی کی طرف پھر توجہ ہو جاتی ہے اور مزید تباہیاں پھیلتی چلی جارہی ہیں۔درجنوں موتیں روزانہ ہورہی ہیں۔اس کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو عقل دے۔عوام تو عموماً شریف ہیں، زیادہ تر عوام تو اس میں ملوث نہیں ہوتے لیکن جو شرارتی طبقہ ہے، جو ملک کی تباہی کے در پے ہے اگر ان کا یہی مقدر ہے کہ اُن میں عقل نہیں آنی اللہ تعالیٰ کی یہی تقدیر ہے تو کم از کم پھر ان پر پکڑ جلدی آئے تا کہ یہ ملک محفوظ رہے اور شرفاء محفوظ رہیں اور بچے محفوظ رہیں۔اللہ تعالیٰ کرے کہ اس ملک میں جلد امن قائم ہو جائے۔( مطبوعه الفضل انٹر نیشنل لندن مورخہ 18 تا 24 جنوری 2008ء ص 5 تا 8 )