خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 522 of 587

خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء) — Page 522

522 خطبہ جمعہ 21 دسمبر 2007ء خطبات مسرور جلد پنجم ناراض نہیں ہوتا۔لیکن جب انتہا سے زیادہ فتنہ وفساد اور ظلم بڑھ جاتا ہے تب اللہ تعالیٰ کی پکڑ آتی ہے۔بدقسمتی سے مسلمان جو سب سے پہلے قرآن کریم کے مخاطب ہیں وہ بھی اس کو بھول رہے ہیں اور اپنی حدوں سے تجاوز کر جاتے ہیں۔اور ان آیات سے سبق نہیں لیتے جو قرآن کریم میں بیان ہوئی ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں بھی عقل دے اور تمام دنیا کو بھی اور ہمیں بھی ان آیات کا صحیح فہم و ادراک عطا فرمائے جو اللہ تعالیٰ کے رسول نے ہمیں عطا کیا ہے تا کہ ہم صحیح طور پر اس کی ذات کا فہم وادراک حاصل کرنے والے ہوں اور اس کے آگے جھکنے والے ہوں۔باقی جو خصوصیات ہیں وہ میں انشاء اللہ آئندہ بیان کروں گا۔( مطبوعه الفضل انٹر نیشنل لندن مورخہ 11 تا 17 جنوری 2008ء ص 5 تا 7)