خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 454 of 587

خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء) — Page 454

454 خطبہ جمعہ 09 / نومبر 2007ء خطبات مسرور جلد پنجم کی رضا حاصل کرنے کے لئے مالی قربانیوں کی برکت سے (جیسا کہ میں نے کہا ) دنیا کے 189 ممالک میں پھیل چکی ہے اور ہر ملک کا نیا شامل ہونے والا احمدی، مومنین کی جماعت میں شامل ہونے کے بعد نیک اعمال بجالانے اور اطاعت میں بڑھنے والا ہے اور مالی قربانیوں کی روح کی طرف توجہ دینے والا بنے کی کوشش کر رہا ہے۔پس یہ ہیں اس حکیم اور عزیز خدا کی قدرت کے نظارے جو جماعت کے حق میں وہ دکھا رہا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ ہمیں اس گروہ میں شامل رکھے جو ابْتِغَاء لِوَجْهِ الله کے نمونے دکھانے والے ہوں اور ہم اسلام کے غلبہ کے نظارے دیکھنے والے ہوں۔اب میں تحریک جدید کے دفتر اول ، دوئم سوئم ، چہارم اور پنجم کے نئے سال کا اعلان کرتے ہوئے روا یتا گزشتہ سال میں جماعت نے جو مالی قربانیاں دی ہیں، مختلف پہلوؤں سے جو جائزہ لیا جاتا ہے،اس کا بھی ذکر کر دیتا ہوں۔تحریک جدید کا سال جیسا کہ میں نے بتایا 31 اکتو بر کوختم ہوتا ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے جور پورٹس آئی ہیں۔( مکمل رپورٹس بعض اوقات وقت پر نہیں پہنچتیں) ان کے مطابق جماعت احمد یہ عالمگیر نے مجموعی طور پر تحر یک جدید کی مد میں 36لاکھ 12 ہزار پاؤنڈ کی ادائیگی کی ہے۔اس میں پاکستان اور امریکہ کی کرنسیاں بھی گزشتہ سال میں، جیسا کہ ہم جانتے ہیں، مسلسل گرتی رہی ہیں اور جب کرنسی کا موازنہ کیا جاتا ہے، جب پاؤنڈز سے مقابلہ کیا جائے تو گو کہ ان کی قربانیاں بہت بڑھی ہوئی ہوتی ہیں لیکن وہ اتنی نظر نہیں آ رہی ہوتیں۔لیکن اس کے باوجود یہ وصولی گزشتہ سال کی نسبت ایک لاکھ دس ہزار پاؤنڈ زیادہ ہے۔مجموعی طور پر وصولی کے لحاظ سے بھی نمبر وار جماعتوں کا ذکر کر دوں۔ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی پاکستان ہی پہلے نمبر پر ہے۔اور پاکستان کے حالات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں، وہاں اتنی افراتفری اور ڈسٹربنس (Disturbance) ہے کہ کاروباری حضرات کے کاروبار اُس طرح نہیں رہے، بلکہ اکثر جماعتیں تو جب آخری مہینہ رہ جاتا ہے پریشانی کا اظہار ہی کرتی رہی ہیں کہ چندے پورے نہیں ہورہے۔پھر ا کثریت پاکستان میں غریب لوگوں کی ہے۔لیکن یہ غریب بھی چندہ دیتے ہیں اس لئے کہ اللہ تعالیٰ پر ایمان ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہارے خوف اور غم دور کر دے گا۔اگر تم میری مرضی کے لئے خرچ کرو گے تو تمہیں بڑھا کر دے گا۔تو وہ تو اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لئے یہ سب کچھ کر رہے ہوتے ہیں۔اس بات کی پرواہ نہیں کرتے کہ اگلے وقت کی روٹی کس طرح ملے گی اور قربانیاں کرتے ہیں اور کرتے چلے جاتے ہیں۔بہر حال پہلے نمبر پر پاکستان ہے، پھر نمبر 2 امریکہ ہے، نمبر 3 برطانیہ ہے، نمبر 4 جرمنی ہے، نمبر 5 کینیڈا ہے، (جرمنی اب پیچھے جا رہا ہے، برطانیہ اوپر آ رہا ہے ، نمبر 6 انڈونیشیا ہے نمبر 7 ہندوستان، نمبر 8 آسٹریلیا نمبر 9 بلجیم، نمبر 10 ماریشس اور افریقن ممالک میں نائیجیر یا اول نمبر پر ہے۔تحریک جدید کا چندہ ادا کرنے والوں کی تعداد میں بھی بعض ملکوں میں بہت اضافہ ہوا ہے، جن میں پاکستان،