خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء) — Page 448
خطبات مسرور جلد پنجم 448 خطبہ جمعہ 09 / نومبر 2007ء والے ہیں اور مظلوم کی دادرسی اور مدد کے لئے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔اس کے لئے اگر قربانی بھی کرنی پڑے تو اس سے بھی دریغ نہیں کرتے تا کہ امن ، سلامتی ، محبت پیار اور بھائی چارے کی فضا قائم ہو۔اور چوتھی بات یہ بیان فرمائی کہ نماز قائم کرتے ہیں۔نماز جو کہ دین کا ستون ہے جس کے بارے میں حکم ہے کہ اس کا خاص خیال رکھو ورنہ مومن ہونے کا دعوی بے معنی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بے شمار جگہ پر نماز کی تاکید فرمائی ہے۔آپ ایک جگہ فرماتے ہیں کہ ”نماز بڑی ضروری چیز ہے اور مومن کا معراج ہے۔خدا تعالیٰ سے دعا مانگنے کا بہترین ذریعہ نماز ہے“۔ملفوظات جلد 2 صفحه 184 جدید ایڈیشن مطبوعه (ربوه پھر آپ فرماتے ہیں کہ : " نماز سے بڑھ کر اور کوئی وظیفہ نہیں ہے کیونکہ اس میں حمد الہی ہے ، استغفار ہے اور درود شریف۔تمام وظائف اور اور اد کا مجموعہ یہی نماز ہے۔جتنے بھی ورد ہیں ان کا مجموعہ یہی نماز ہے اور اس سے ہر قسم کے تخت و ہم دُور ہوتے ہیں اور مشکلات حل ہوتی ہیں“۔(ملفوظات جلد 3 صفحه 311-310 جدید ایڈیشن مطبوعه ربوه پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے نماز کو سنوار کر پڑھنا، وقت پر پڑھنا، جماعت کے ساتھ پڑھنا، یہ ایک مومن کی خصوصیات ہیں اور ہونی چاہئیں۔پھر پانچویں بات یہ بتائی کہ مومن زکوۃ دیتے ہیں، اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے والے ہیں۔اس کی تفصیل میں آگے جا کر بیان کروں گا۔اور چھٹی بات یہ بیان کی کہ اللہ اور رسول کی اطاعت کرتے ہیں۔حقوق اللہ اور حقوق العباد کی بجا آوری کے لئے اللہ اور اس کے رسول کے حکموں پر خوشدلی سے عمل کرتے ہیں۔اور ساتویں بات یہ کہ ایسے مومن جو ان خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں اللہ تعالیٰ ان پر رحم کرتا ہے اور یہ اللہ تعالیٰ کا رحم حاصل کرنے والے ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ایسے ایمان والوں سے ہمیشہ رحمت اور شفقت کا سلوک فرماتا ہے۔ہمیشہ یا درکھو کہ مومن مردوں اور مومن عورتوں کی یہ خصوصیات اس خدا نے بیان کی ہیں جو بہت حکمت والا اور کامل غلبہ والا ہے۔پس اس حکیم اور عزیز خدا سے تعلق جوڑ کر اور اس کے حکموں پر عمل کر کے ہمارے اندر بھی حکمت اور دانائی پیدا ہو گی تبھی ہمارے اندر اس حکمت کی وجہ سے جو خدا تعالیٰ اور اس کے رسول کے احکامات پر عمل کرنے سے پیدا ہوئی یا ہوگی ، جماعتی مضبوطی ، انصاف اور عدل قائم ہوگا۔اس حکمت کی وجہ سے من حیث الجماعت ہمارے اندر سے جہالت کا خاتمہ ہو گا اور ہم عقل اور حکمت سے چلتے ہوئے جہاں اپنے آپ کو مضبوط کرتے چلے جائیں گے،