خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء) — Page 134
خطبات مسر در جلد پنجم 134 خطبہ جمعہ 30 مارچ 2007ء خطبہ ثانیہ میں حضور انور نے فرمایا: آج ربوہ سے ایک اطلاع ہے کہ ہمارے سلسلہ کے بہت پرانے کارکن چوہدری عبداللطیف صاحب اوورسیئر پرسوں وفات پاگئے تھے۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔یہ خاندان میں اکیلے احمدی تھے۔بڑے پرانے احمدی تھے۔احمدیت قبول کرنے کی وجہ سے ان کو ان کے عزیزوں نے تمام جدی جائیداد اور مکانات وغیرہ جو بھی تھے سب سے محروم کر دیا۔اور بیعت کرنے کے بعد پھر وصیت بھی کی، زندگی وقف بھی کی اور تحریک جدید میں رہے اور شروع میں جور بوہ کی آبادکاری ہوئی ہے اس میں یہ شامل تھے۔تمام پلاننگ نقشے اور ساری نشاندہی وغیرہ انہوں نے اس ٹیم میں شامل ہو کر بڑی محنت سے کی بلکہ ربوہ کے ہر پلاٹ کی سڑک کی ، ہر کونے کی حد بندی ان کو زبانی یاد تھی۔یہ سب کچھ انہوں نے اپنے ہاتھوں سے نکالا ہوا تھا۔اپنے کام میں بڑے اصولی اور سخت تھے۔کسی قسم کی رعایت نہیں کرتے تھے اور بڑے محنتی تھے۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے۔ربوہ کے جو ابتدائی لوگ ہیں یہ ان میں سے تھے اور بہر حال ربوہ کے نام کے ساتھ جب بھی تاریخ میں نام آئے گا ان لوگوں کا نام بھی آئے گا۔ابھی نماز جمعہ کے بعد میں انشاء اللہ ان کا جنازہ غائب پڑھاؤں گا۔( مطبوعه الفضل انٹر نیشنل لندن مورخہ 20 تا 26 اپریل 2007 ص 5 تا 8 )