خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 630 of 713

خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 630

خطبات مسرور جلد چهارم 630 خطبہ جمعہ 15 دسمبر 2006 ء لاگو کر کے، بے لوث ہوکر ہم حقوق العباد ادا کرنے والے بنیں۔اُن لوگوں کی اصلاح کی بھی فکر کریں جو ہمیں گالیاں دیتے ہیں۔یہ لوگ بات سننے کو تیار نہیں ہیں لیکن جو ایسے سخت دل لوگ ہیں ان کے لئے دعا تو کر سکتے ہیں۔ہوسکتا ہے کہ ہماری دعائیں رنگ لائیں ( انشاء اللہ تعالیٰ )۔دل ایک دن نرم ہو جائیں اور انشاء اللہ ہوں گے۔اس سلسلے میں بھی بہت دعا کرنی چاہئے۔انسانیت کے لئے عموماً کہ وہ حق کو پہچانیں اور امت مسلمہ کے لئے خصوصا کہ یہ لوگ جو اپنے آپ کو رحمتہ للعالمین کی طرف منسوب کرنے والے ہیں اللہ تعالیٰ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے ان لوگوں کو تباہی اور بربادی سے بچالے۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور انور ایدہ اللہ نے فرمایا:۔ایک دعا کے لئے میں نے کہنا تھا انشاء اللہ دو تین دن تک میں جرمنی کے سفر پر جا رہا ہوں وہاں انہوں نے کافی بھر پور جماعتی پروگرام بنائے ہوئے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے اور انشاء اللہ تعالیٰ قادیان کے جلسے کا آخری خطاب بھی 28 دسمبر کو وہیں سے ہوگا۔دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ سفر بھی بابرکت فرمائے اور پروگرام میں بھی ہر طرح کامیابی عطا فرمائے۔kh5-030425