خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 603
خطبہ جمعہ 08/دسمبر 2006ء 603 (49) خطبات مسرور جلد چهارم اللہ تعالی کی ربوبیت کسی خاص قو مر تک محدود نہیں اور نہ کسی خاص زمانہ تک اور نہ کسی خاص ملک تک بلکہ وہ سب قوموں کا رب ہے اور تمام مکانوں کا رب ہے فرمودہ مورخہ 08 / دسمبر 2006 ء(08 / فتح 1385 هش) بمقام مسجد بیت الفتوح ، لندن تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: للہ تعالیٰ جورب العالمین ہے اُس کی صفت ربوبیت ایک تو عام ہے جس سے ہر انسان ، چرند، پرند بلکہ زمین و آسمان کی ہر چیز اور ہر ذرہ فیض پا رہا ہے۔اس بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : رب العالمین کیسا جامع کلمہ ہے اگر ثابت ہو کہ اجرام فلکی میں آبادیاں ہیں تب بھی وہ آبادیاں اس کلمہ کے نیچے آئیں گی۔(کشتی نوح۔روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 42 حاشیہ ) پھر آپ فرماتے ہیں: ”اور یہ کہہ کر حقیقت سے ہمیں خبر دے دی کہ وہ رب العالمین ہے یعنی جہاں تک آبادیاں ہیں اور جہاں تک کسی قسم کی مخلوق کا وجود موجود ہے خواہ اجسام خواہ ارواح ان سب کا پیدا کرنے والا اور پرورش کرنے والا خدا ہے۔یعنی چاہیے مادی جسم ہو، چاہے روح ہو، اس کا پیدا کرنے والا اور پرورش کرنے والا خدا ہے۔جو ہر وقت ان کی پرورش کرتا اور ان کے مناسب حال ان کا انتظام کر رہا ہے اور تمام عالموں پر ہر وقت، ہر دم اس کا سلسلہ ربوبیت اور رحمانیت اور رحیمیت اور جزا سزا کا جاری ہے۔(کشتی نوح - روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 41-42 حاشیہ) kh5-030425