خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 582 of 713

خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 582

خطبات مسرور جلد چهارم 582 خطبہ جمعہ 17 /نومبر 2006 ء وہ سب یکبار کر دیا اور یہ تمام عالم اور اس کی قوتیں جو ایک دفعہ پیدا ہو چکی ہیں ،مستقل طور پر اپنے کام میں لگی ہوئی ہیں۔اللہ تعالیٰ ان میں کوئی تصرف نہیں کر سکتا اور نہ کوئی ان میں تغیر و تبدل واقع ہو سکتا ہے۔ان کے نزدیک اللہ تعالیٰ اب معطل محض ہے۔اب اللہ تعالیٰ کا کوئی کام ہی نہیں رہا۔غرض جہاں تک مختلف مذاہب کو دیکھا جاوے اور ان کے اعتقادات کی پڑتال کی جاوے تو صاف طور پر معلوم ہو جاوے گا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے رب العالمین ہونے کے قائل نہیں ہیں۔یہ خوبی جو اعلیٰ درجہ کی خوبی ہے اور جس کا مشاہدہ ہر آن ہو رہا ہے، صرف اسلام ہی بتاتا ہے اور اس طرح پر اسی ایک لفظ کے ساتھ ان تمام غلط اور بیہودہ اعتقادات کی بیخ کنی کرتا ہے جو اس صفت کے خلاف دوسرے مذاہب والوں نے خود بنالئے ہیں۔“ الحکم 10 مئی 1903 ء صفحہ 2۔ملفوظات جلد دوم صفحہ 35-36۔جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ ) اللہ تعالیٰ ہر آن ہر احمدی کو رب العالمین کے مشاہدہ اور عرفان میں بڑھاتا چلا جائے اور دوسروں کو بھی اس خدا کی پہچان کرانے والا بنائے تا کہ تمام دنیا صرف اور صرف ایک خدا کی عبادت کرنے والی ہو اور اس کی شکر گزار بن جائے جو ہم سب کا رب ہے اور رب العالمین ہے۔kh5-030425